Maktaba Wahhabi

245 - 277
ایک ایسا بھی وقت تھا کہ ہم ایک چاند دیکھتے پھر دوسرا چاند دیکھتے پھر تیسرا چاند دیکھتے دو دو مہینے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے گھروں میں آگ نہ سلگتی۔‘‘ میں نے پوچھا: اے خالہ پھر کون سی چیز آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو زندہ رکھتی تھی؟ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا:’’ دو کالی چیزیں یعنی چھوہارے اور پانی۔‘‘ ہاں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پڑوس میں چند انصار تھے ان کے پاس دودھ والی بکریاں تھیں اور وہ لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ان کا دودھ دیتے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہم کو بھی پلاتے۔‘‘ [البخاری2567 ؛ مسلم 2972] 2۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں : ’’ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فوت ہوئے تو آپ کی درع غلے کے بدلے میں ایک مقررہ وقت تک کے لیے یہودی کے پاس گروی رکھی ہوئی تھی۔‘‘ [البخاری2463] 3۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے برادرنسبتی عمرو بن حارث رضی اللہ عنہ جوحضرت جویریہ بنت حارث رضی اللہ عنہا [ام المؤمنین] کے بھائی ہیں؛بیان کرتے ہیں کہ: ’’ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی وفات کے بعد سوائے اپنے سفید خچر اپنے ہتھیار اور اپنی زمین کے جسے آپ صلی اللہ علیہ وسلم وقف کر گئے تھے؛ نہ کوئی درہم چھوڑا تھا نہ دینار نہ غلام نہ باندی اور نہ کوئی چیز۔‘‘ [البخاری4348 ] سوم :… اہل خانہ اورخدام کے ساتھ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا معاملہ جہاں تک اہل خانہ اور خدام کے ساتھ معاملات کا تعلق ہے؛ تووہ حسن ِاخلاق کی چوٹیوں پر تھا۔ ۱۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم گھر میں موجود ہوتے تو گھرکے کاموں میں اہل خانہ کا ہاتھ بٹاتے۔ حضرت اسود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: میں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا: ’’جب رسول صلی اللہ علیہ وسلم گھر پر ہوتے تو کیا کرتے تھے؟ توآپ نے فرمایا: ’’ اپنے گھرو الوں کی خدمت کرتے؛ اور جب نماز کا وقت ہوتا
Flag Counter