Maktaba Wahhabi

55 - 277
قرآن کریم کے منزل من اللہ ہونے کے دلائل قرآن کریم میں بیسووں ایسے دلائل پائے جاتے ہیں جن سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ کتاب اللہ تعالیٰ کی طرف سے نازل کردہ ہے۔ ذیل میں ان جملہ دلائل میں چند ایک دلائل پیش کیے جارہے ہیں: پہلی وجہ:…قرآن کریم کا لغوی اعجاز یقینااللہ تعالیٰ کے اس قرآن کو نازل کرنے میں اور اس کے اعداد کی ترتیب بذات خود ایک بہت بڑی نشانی ہے ۔اوریہ کہ اللہ تعالیٰ نے اس کے لیے ایسے اسباب میسر کیے؛ اور اس عربی زبان کی رعایت و تربیت کی جس میں یہ قرآن نازل ہونا تھا۔حتی کہ جب قرآن نازل ہوا تو یہ زبان درجہ کمال کو پہنچی ہوئی تھی۔ عربوں نے اپنی زبانی دانی کا بہت ہی زیادہ اہتمام کیا تھا۔ حتی کہ زبان دانی کے لیے بازار لگتے اور میلے سجتے؛ وہاں پر ہر جگہ سے خطباء و شعراء حاضر ہوتے۔ شعری قصیدے پڑھے جاتے ؛ نثر کی صورت میں خطبے دیے جاتے۔جن کو سننے والے لوگوں کا ایک مجمع ہوا کرتا تھا۔ اور ان کے مابین فیصلہ کرنے والے بڑے بڑے اہل بلاغت ہوتے۔ پھر ان میں سے کامیاب قصیدوں کو سب سے بڑی جگہ پر یعنی بیت اللہ میں لٹکایا جاتا۔ اس طرح ان تمام لوگوں کی رضا مندی سے بیت اللہ کے دروازے پرسات قصیدے لٹکائے گئے تھے۔ حافظ ابن کثیر رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں: ’’کہتے ہیں کہ معلقات سبعہ کو بیت اللہ کے ساتھ لٹکایا گیا تھا۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ عربوں میں جب کوئی قصیدہ لکھتا تو اسے قریش پر پیش کیا جاتا۔اگر وہ اسے تسلیم کرلیتے اور اجازت دیتے تواسے بیت اللہ کے ساتھ لٹکا دیا جاتا۔ جو کہ اس قصیدہ
Flag Counter