Maktaba Wahhabi

280 - 277
۵۔ ان میں سے اکثر لوگ انتہائی ذہین و فطین اور سریع بداہت کے مالک ہوا کرتے تھے۔ ان کی بری عادات: ۱۔ یہ لوگ اللہ تعالیٰ کو چھوڑ کر بتوں کی پوجا کیا کرتے تھے۔ یہ بت وہ مورتیاں تھیں جنہیں انہوں نے بعض صالحین کی صورت وشکل میں تراش کر تیار کرلیا تھا۔ وہ ان کی تعظیم کرتے اور ان کی قربت حاصل کرنے کی کوشش کرتے۔ ۲۔ اس معاشرہ میں زنا مختلف صورتوں میں موجود تھا۔ ۳۔ یہ لوگ شراب نوشی کیا کرتے تھے۔ ۴۔ ان میں سے کچھ لوگ اپنی بیٹیوں کو عار کے خوف سے قتل کردیتے تھے۔ ۵۔ اور آپس میں معمولی سی باتوں پر ایک دوسرے کو قتل کردیتے تھے۔ ۶۔ یہ لوگ انتہائی جہالت کا شکار تھے۔ کوئی قابل ذکر ثقافت ان کے ہاں نہ پائی جاتی تھی۔ یہ عرب معاشرہ محض برائی پر ہی قائم نہ تھا۔ بلکہ ان میں بعض اچھی باتیں بھی موجود تھیں جو کہ اس نئے دین کو قبول کرنے اور اس کے واجبات ادا کرنے کے لیے فضاء ہموار کرنے میں مددگار ثابت ہوئیں۔ پھر یہ لوگ کئی جوانب سے پستی اور گراوٹ کا شکار تھے۔ پس انہیں جیسے ہی بیدار کیا گیا؛ اور ان کے شعور کو جھنجھوڑا گیا تو یہ لوگ بیدار ہوگئے اورانہیں اس فساد اور برائی کا ادراک اور احساس ہوگیا جس میں یہ لوگ گزر بسر کر رہے تھے۔ پھر ان لوگوں کی کوئی ایسی ثقافت نہیں تھی جس کے بارے میں ڈر ہو کہ وہ ان کے اس نئے دین کی تعلیمات اور عقائد کو خراب کردے۔ بخلاف ان معاشروں کے جو اس وقت کے اعتبار سے ایک جدید ثقافتی زندگی گزار رہے تھے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ اس ثقافت کی کچھ تعلیمات اس نئے دین کی اندر اپنی جگہ بنا گئیں۔ اور بعض اوقات ان اہل ثقافت پر اس نئے دین اور عقیدہ کی تعلیمات کو قبول کرنا بڑا ہی مشکل ہو جاتاجو کہ ان کی ثقافت کے خلاف تھا۔ سوم:… قرآنی لغت اہل عرب نے اپنی عربی زبان کا بہت زیادہ اہتمام کیا تھا-جیسے اس طرف اشارہ پہلے بھی
Flag Counter