Maktaba Wahhabi

211 - 277
لکھتے تھے؛ جب کہ سالوں کا حساب شمسی اعتبار سے کرتے تھے۔ شمسی اور قمری سالوں میں ہر تینتیس سال کے بعد ایک سال کا فرق آجاتا ہے۔یعنی ایک قمری سال بڑھ جاتا ہے۔ ابن عطیہ نے مفسر نقاش سے ایسے ہی نقل کیا ہے۔‘‘ [التحریر والتنویر 1؍ 3535] یہ خبر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت کے بڑے معجزات میں سے ایک ہے۔ اورآپ کی صحت نبوت پر دلالت کرنے والے صحیح دلائل کی پہلی قسم سے تعلق رکھتی ہے۔ دوسری قسم:… دلائل نبوت؛ سابقہ کتب کی مبشرات قرآن کریم نے یہ تاکیدی اظہار کیا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ذکرتورات اورانجیل میں وارد ہوا ہے۔ اور اہل کتاب کے علماء اس بات کو بہت اچھی سے جانتے ہیں۔ اور یہودمدینہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے قدوم کے ذریعہ سے مدینہ پر فتح حاصل ہونے کی دعا کیا کرتے تھے۔ یہود و نصاری کی معتمد کتابوں کا مطالعہ اور نظرثانی کی جائے تو ان میں تحریف و تبدیلی کے باوجود ایسی نصوص مل جاتی ہیں جونبی کریم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت کی خبر دیتی ہیں ۔ تورات اور انجیل اور ان کے ساتھ دیگر معتمد کتب؛ جوکہ اہل کتاب کے ہاں پائی جاتی ہیں؛ اور انہیں حضرت موسیٰ علیہ السلام کے بعد آنے والے انبیائے کرام علیم السلام کی طرف منسوب کیا جاتا ہے؛ ان میں کئی ایک بشارات پائی جاتی ہیں۔ ایسے ہی دوسرے ادیان کی کتابوں میں اس سے زیادہ صریح اور واضح نصوص پائی جاتی ہیں جو کہ ہمارے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف اشارہ کرتی ہیں۔ ذیل میں ہم چند ایسی ہی نصوص ذکر کرتے ہیں جو کہ قرآن میں بھی وارد ہوئی ہیں اور سابقہ کتابوں میں بھی ان نصوص میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بشارت موجود ہے۔ اول:… قرآن میں سابقہ کتابوں میں مبشرات کا ذکر أ:… نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے نام کے ساتھ بشارت: قرآن میں واردکئی آیات سے اس بات کی تاکید و تائید ہوتی ہے کہ سابقہ کتابوں میں اس
Flag Counter