Maktaba Wahhabi

218 - 277
دوم: سابقہ کتابیں أ۔ تورات تورات کے سفر تکوین اصحاح نمبر 17 فقرہ نمبر(18۔21) میں یہ بشارت وارد ہوئی ہے : ’’اور اسماعیل کے بارے میں ہم نے آپ کی گزارش سن لی ہے۔ ہاں میں اس میں برکت دوں گا؛ اور اسے پھلدار بناؤں گا اور سے بہت زیادہ بڑھاؤں گا۔‘‘ یہ ایک واضح ترین خوشخبری ہے جو اللہ تعالیٰ کی طرف حضرت ابراہیم علیہ السلام کو دی جارہی ہے کہ حضرت اسماعیل علیہ السلام کی اولاد میں برکت دی جائے گی اور انہیں بہت بڑی امت بنایا جائے گا۔ اور یہ بشارت اس وقت تک درست نہیں ہوسکتی جب تک ان میں ایک ایمان والی امت پیدا نہ ہو جائے۔ حضرت ابراہیم علیہ السلام کے متعلق قرآن مجید میں ہے کہ آپ نے [تعمیر کعبہ کے وقت] اللہ تعالیٰ سے دعا کی تھی کہ حضرت اسماعیل علیہ السلام کی اولاد میں نبی مبعوث کیا جائے۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: {وَ اِذْ یَرْفَعُ اِبْرَھٖمُ الْقَوَاعِدَ مِنَ الْبَیْتِ وَ اِسْمٰعِیْلُ رَبَّنَا تَقَبَّلْ مِنَّا اِنَّکَ اَنْتَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ(۱۲۷) رَبَّنَا وَ اجْعَلْنَا مُسْلِمِیْنِ لَکَ وَ مِنْ ذُرِّیَّتِنَآ اُمَّۃً مُّسْلِمَۃً لَّکَ وَ اَرِنَا مَنَاسِکَنَا وَ تُبْ عَلَیْنَا اِنَّکَ اَنْتَ التَّوَّابُ الرَّحِیْمُ(۱۲۸) رَبَّنَا وَابْعَثْ فِیْہِمْ رَسُوْلًا مِّنْہُمْ یَتْلُوْا عَلَیْہِمْ اٰیٰتِکَ وَ یُعَلِّمُہُمْ الْکِتٰبَ وَ الْحِکْمَۃَ وَ یُزَکِّیْہِمْ اِنَّکَ اَنْتَ الْعَزِیْزُ الْحَکِیْمُ (۱۲۹)} [البقرۃ 127۔ 129] ’’جب ابراہیم اور اسماعیل علیہ السلام کعبہ کی بنیادیں اٹھارہے تھے اور دعا کررہے تھے: ہمارے رب ! ہم سے قبول فرما بیشک آپ سنن سمیع و علیم ہیں۔ہمارے رب !ہمیں
Flag Counter