Maktaba Wahhabi

233 - 277
حکمران بن جائیں گے ۔ زرتشتیوں کے ہم نوا لوگوں کے لیے یہی مقامات مقدسہ ہوں گے ۔ اور ان کا نبی بڑا فصیح وبلیغ ہوگا‘ اور اس کے ہاتھوں سے بہت سے معجزات رونما ہوں گے۔‘‘ [دیکھو:اسلام کی امتیازی خوبیاں ؍از شیخ معتاز۔سابقہ کتابوں کی یہ نصوص سعید حویٰ کی کتاب’’ الرسول ‘‘ ۲؍۲۳۰ سے لی گئی ہیں۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق یہ نصوص پوری طرح سے صحیح ثابت ہوئی ہیں۔مسلمانوں نے اہل فارس سے جنگیں لڑیں؛اور ان پر فتح حاصل ہوئی۔ اور مسلمان نماز میں جس قبلہ کی طرف متوجہ ہوتے ہیں وہ کعبہ ہے جسے حضرت ابراہیم علیہ السلام نے تعمیر کیا تھا۔ جو کہ مکہ مکرمہ میں واقع ہے؛ اسے ہی بتوں سے پاک کیا گیا تھا۔] یہ نصوص پانچ زبانوں:فارسی؛ ہندی؛ عبری؛ عربی؛اور بعض دوسری یورپی زبانوں کے ماہر عالم مولانا عبدالحق مزیاراتی نے اپنی کتاب ’’ محمد فی اسفار الدینیۃ العالمیۃ ‘‘ میں ذکر کی ہیں۔ تیسری قسم : قبل از بعثت آپ کے اخلاق و سلوک کی حفاظت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نبوت سے پہلے چالیس سال ان لوگوں میں رہے؛ آپ ان کے ساتھ لین دین کرتے اورلوگ آپ کے ساتھ لین دین کرتے۔ آپ ان سے لیتے بھی تھے اور انہیں دیتے بھی تھے۔ ان کی موافقت بھی کرتے تھے اور مخالفت بھی۔کبھی آپ کے متعلق یہ نہیں کہا گیا کہ آپ نے اس ساری مدت میں کبھی جھوٹ بولا ہو۔ یا پھر امانت میں خیانت کی ہو بلکہ آپ ان لوگوں صادق اور امین کے القاب سے مشہور تھے۔ اس امر کی گواہی انہوں نے کئی مواقع پر دی تھی۔ اس کی کچھ مثالیں ذیل میں دی جارہی ہیں: ۱۔ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کو اعلانیہ دعوت دینے کا سلسلہ شروع کیا تو آپ ایک چھوٹے سے پہاڑ پر چڑھ گئے؛ اور آپ نے اپنی قوم کے ایک ایک قبیلہ کو آواز دی۔ جب وہ تمام لوگ جمع ہوگئے تو آپ نے ان سے فرمایا:
Flag Counter