Maktaba Wahhabi

287 - 277
آخری بات اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں کہ وہ اس کتاب کو ہر اس انسان کے لیے فائدہ مند بنادے ؛ جو: اسے پڑھے؛ یا لکھے؛ یا اس کی طبع کروائے۔ اور اللہ تعالیٰ سے یہ دعا بھی کرتا ہوں کہ اس کتاب کو یہ دین ان لوگوں تک پہنچانے کا ذریعہ بنادے جو اسے جانتے نہیں ہیں۔ اور خالق کائنات کے نازل کردہ دین کی عظمت غالب آ جائے ۔ تاکہ تمام بشریت کے لیے عقیدہ اورشریعت قرار پائے۔ اور لوگوں کو مخلوق کی بندگی سے نکال کر صرف ایک اللہ تعالیٰ کی بندگی میں دیا جائے۔ اور متفرق ادیان کے بجائے ایک متفق دین انسانیت کو وحدت کی لڑی میں پرودے ۔ اور لوگ آپس میں بھائی بھائی بن کر زندگی گزاریں اوروہ ایک دوسرے پررحم کرنے والے ہوں۔ اور اس ایک اخوت کے سائے تلے لوگ ایک دوسرے کی مدد کریں۔ وہ سب ایک جھنڈے تلے جمع ہوں۔ ایک رب کی عبادت کرتے ہوں۔ اور ایک رسول کے اتباع گزار ہوں اورایک کتاب کے مطابق آپس میں فیصلے کرتے ہوں۔ وصلی اللّٰہ تعالی علی نبینا محمد و آلہ و صحبہ و بارک وسلّم
Flag Counter