Maktaba Wahhabi

214 - 277
’’وہی ہے جس نے اپنا رسول ہدایت اور دین حق کے ساتھ بھیجا ، تاکہ اسے ہر دین پر غالب کر دے اور اللہ کی گواہی کافی ہے۔محمد اللہ کے رسول ہیں اور آپ کے ساتھی کافروں پر سخت اورآپس میں رحم دل ہیں، آپ انھیں رکوع اورسجدہ کی حالت دیکھیں گے؛وہ اپنے رب کا فضل اور رضا مندی ڈھونڈتے ہیں، ان کی شناخت ان کے چہروں میں سجدوں کے نشانات ہیں۔ ان کایہ وصف تورات میں ہے؛ اور انجیل میں ان کی مثال اس کھیتی کی ہے جس نے کونپل نکالی، پھر اسے مضبوط کیا، پھر موٹی ہوئی، پھر اپنے تنے پر سیدھی کھڑی ہوکر کاشتکارکو خوش کرتی ہے، تاکہ وہ ان کے ذریعہ کافروں کو غصہ دلائے، جو ایمان لائے؛ اور نیک اعمال کیے ؛ اللہ نے ان سے بخشش اور بڑے اجر کا وعدہ کیا ہے۔‘‘ ان آیات میں اس نئے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی امت کی صفات کا بیان ہورہی ہیں جو ان سابقہ کتابوں میں موجودہیں۔ ج:… علمائے اہل کتاب اور صدق نبوت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق ان کا علم: علمائے اہل کتاب جانتے تھے کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے سچے رسول ہیں۔اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: { اَلَّذِیْنَ اٰتَیْنٰہُمُ الْکِتٰبَ یَعْرِفُوْنَہٗ کَمَا یَعْرِفُوْنَ اَبْنَآئَہُمْ وَ اِنَّ فَرِیْقًا مِّنْہُمْ لَیَکْتُمُوْنَ الْحَقَّ وَ ہُمْ یَعْلَمُوْنَ} [البقرۃ 146] ’’ جنھیں ہم نے کتاب دی، اسے پہچانتے ہیں جیسے وہ اپنے بیٹوں کو پہچانتے ہیں اور بے شک ان میں سے کچھ لوگ یقینا حق کو چھپاتے ہیں، حالانکہ وہ جانتے ہیں۔‘‘ اللہ تعالیٰ نے اس نئے نبی کی حقیقی معرفت کے متعلق خبر دی ہے کہ یہود و نصاری انہیں اپنے بیٹوں کی طرح جانتے ہیں۔ مگر ان میں سے کوئی ایک بھی اس بات کا انکار نہیں کرسکا۔
Flag Counter