Maktaba Wahhabi

265 - 277
پر مجبور کرتا ہے کہ ہم اس کے نتیجہ میں پیدا ہونے خطرات کی طرف بھی توجہ دلائیں۔ اور خصوصاً جب کہ کتوں کے ساتھ پیار اور دل لگی ان کے ساتھ کھیلنے اور ان کا بوسہ لینے کی حد تک پہنچا دے۔اور انہیں ہاتھ [یا منہ ] چاٹنے دیے جائیں؛ اور برتنوں میں بچا ہوا کھانا انہیں چاٹنے دیا جائے۔ اس میں کوئی شک نہیں رہا کہ کتوں میں بیماریاں پھیلانے والے جراثیم کی ایک لڑی ہوتی ہے۔ جو کہ اس طرح سے انسانوں تک پہنچتی ہے؛ اور پھراس سے ایسی مہلک بیماریاں پھیلتی ہیں جو کبھی کبھار انسان کی جان ہی لے لیتی ہیں۔‘‘ [بحوالہ کتاب ’’الرسول ‘‘ 1؍ 45] ۵۔ فحاشی کے ظہور اور خطرناک امراض کے مابین ربط : رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’ جب کسی بھی قوم میں فحاشی پھیلتی ہے حتی کہ وہ اس کااعلانیہ اظہار کرنے لگتے ہیں؛ تو ان میں طاعون؛ اور ایسی دردناک بیماریاں پھیلتی ہیں جو کہ ان کے اسلاف میں نہیں تھیں۔‘‘ [رواہ ابن ماجہ (ح: 4019) و الحاکم ؛ و صححہ (4؍540)] اس حدیث میں ناجائز جنسی تعلقات اور ان کے نتیجہ میں پیدا ہونے والے انتہائی خطرناک امراض کے مابین تعلق اور جوڑ بتایا گیاہے۔ جب یہ حدیث پروفیسر ڈاکٹر ’’پرسوڈ ‘‘ کے سامنے پیش کی گئی تو انہوں نے ان امراض اور مختلف اشخاص کے ساتھ جماع کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا: ’’ اس میں کوئی شک نہیں کہ ناجائز جنسی تعلقات اور منحرف شدہ جنسی اسلوب اور طریقے انتہائی خطرناک عمل ہیں۔ان کے بارے میں آج سے چودہ سو سال پہلے خبر دی گئی ہے۔ تو میں یقین رکھتا ہوں کہ میں یہ بات کہنے میں حق بجانب ہوں گا کہ اس حدیث میں ایڈز کی بیماری کی طرف اشارہ ہے… آخر میں وہ کہتاہے : ’’ جو بات مجھ تک پہنچی ہے ؛ وہ یہ ہے کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم ایک عام
Flag Counter