Maktaba Wahhabi

148 - 352
قولہ:{ وَاتْلُ مَا اُوْحِیَ إِلَیْکَ مِنْ رَّبِّکَ لَامُبَدِّلَ لِکَلِمَاتِہٖ } (الکھف:۲۷) قولہ:{ اِنَّ ھٰذَا الْقُرْآنَ یَقُصُّ عَلٰی بَنِیْ اِسْرَائِیْلَ اَکْثَرَ الَّذِیْ ھُمْ فِیْہِ یَخْتَلِفُوْنَ } (النمل:۷۶) ان آیات کی تشریح { وَمَنْ اَصْدَقُ مِنَ اللّٰه حَدِیْثًا } (النساء:۷۸) ترجمہ:’’ اور اللہ تعالیٰ سے زیادہ سچی بات کرنیوالا کون ہے‘‘ …شرح… ’’وَمَنْ اَصْدَقُ مِنَ اللّٰه حَدِیْثًا‘‘ یہ استفہامِ انکاری ہے جس کا معنی یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ سے زیادہ سچی بات کہنے والا کوئی نہیں۔ بات سے مراد اللہ تعالیٰ کی دی ہوئی ہر خبر ،امر،نہی ،وعدہ وعید وغیرہ ہے۔ { وَمَنْ اَصْدَقُ مِنَ اللّٰه قِیْلاً } (النساء:۱۲۲) ترجمہ:’’ اور کون ہے جو اپنی بات میں اللہ تعالیٰ سے زیادہ سچا ہو‘‘ …شرح… ’’وَمَنْ اَصْدَقُ مِنَ اللّٰه قِیْلاً ‘‘ القیل‘ ‘القول‘ ‘کی طرح ’’قال‘‘کا مصدر ہے ۔یعنی قولاً اللہ تعالیٰ سے سچا کوئی نہیں۔ ان دونوں آیتوں میں اللہ تعالیٰ کیلئے حدیث اور قول کا اثبات ہے۔ جس کا معنی یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کیلئے صفتِ کلام ثابت اور برحق ہے۔
Flag Counter