Maktaba Wahhabi

25 - 352
اللہ تعالیٰ کی صفات پر ایمان ومن الایمان باللّٰه الایمان بماوصف بہ نفسہ فی کتابہ ووصفہ بہ رسولہ محمد صلی اللّٰه علیہ وسلم من غیر تحریف ولاتعطیل ومن غیر تکییف ولاتمثیل ۔ ایمان باللہ میں انتہائی ضروری یہ بات داخل ہے کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں ا پنی ذات کی جو صفات بیان کی ہیں،اسی طرح رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی سنت میں اللہ تعالیٰ کی جو صفات بیان فرمائی ہیں ان پر اس طرح ایمان لانا کہ اس میں کوئی تحریف نہ ہو… کوئی تعطیل کوئی تکییف نہ ہو اور کو ئی تمثیل نہ ہو۔ عبارت کی تشریح …شرح… مصنف رحمہ اللہ نے اصولِ ایمان کے اجمالی تذکرہ کے بعد اب ان کا تفصیلی بیان شروع کیا ہے … چنانچہ اصلِ اول ایمان باللہ ہے،جس کیلئے ضروری ہے کہ اللہ تعالیٰ کی صفات پرایمان لایاجائے اللہ تعالیٰ کی صفات کتاب وسنت میں موجود اورثابت ہیں،ایمان لانے کا طریقہ یہ ہے کہ وہ صفات جن الفاظ کے ساتھ قرآن وحدیث میں ثابت ہیں انہی الفاظ کے ساتھ مان لیں، اور ان صفات کا جو ظاہری معنی ہے اس معنی کے ساتھ ایمان لے آئیں۔نہ تو ان الفاظ میں تحریف کا ارتکاب کریں، نہ ان کی تعطیل کے مرتکب ہوں اور نہ ہی اللہ سبحانہ وتعالیٰ کی صفات کے مخلوق کی صفات کے ساتھ تشبیہ کا عقیدہ رکھیں اور ایک ضروری امر یہ بھی ہے کہ اللہ تعالیٰ کی صفات کے اثبات کے سلسلہ میں صرف کتاب وسنت پر اعتماد کریں ،قرآن وحدیث سے ہرگز تجاوز نہ کریں؛ کیونکہ اللہ تعالیٰ کی تمام صفات توقیفی ہیں…
Flag Counter