کے اعتبار سے قوی ہے۔
مشقی سوالات
مندرجہ ذیل خالی جگہ پر مناسب الفاظ سے پر کیجئے۔
٭ اے آل …… یہ تمہاری پہلی برکت نہیں ہے۔
٭ ……کی رخصت دوسری امتوں کے لیے نہی تھی۔
٭ حدث اصغر ……کو کہتے ہیں ۔
٭ ……کا لغوی معنی قصد کرنا ہے۔
٭ حاقن کا معنی ……کا ہے۔
٭ وضو کی طرح تیمم میں بھی…… کرنا ضروری ہے۔
مندرجہ ذیل سوالات کے جوابات دیجئے۔
٭ تیمم کی مشروعیت کا سبب کیا بنا؟
٭ تیمم کرکے نماز پڑھنا بہتر ہے یا پیشاب روک کر وضو کے ساتھ؟ وجہ بیان کیجئے۔
٭ اگر غسل یا وضو کے لیے پانی استعمال کرنے سے نماز کا وقت نکلنے کا اندیشہ ہو تو کیا وہ وقت میں نماز پڑھنے کے لیے تیمم کرسکتا ہے؟ فریقین کے دلائل دیتے ہوئے راجح مسلک تحریر کیجئے۔
٭ کیا چونے اور ریت سے تیمم کیا جاسکتا ہے؟ دلیل کے ساتھ واضح کیجئے۔
٭ ﴿ولا یشترط لصحتہ دخول الوقت﴾ اس جملے کی وضاحت کیجئے۔
٭ کیا تیمم کے لیے وضو کے علاوہ بھی نواقض ہیں ؟
٭ مسئلہ صلاۃ فاقد الطہورین کی وضاحت کیجئے۔ نیز یہ بھی بتائیے کہ کیا ایسا ممکن ہے؟
٭ رواہ الشیخان اور متفق علیہ میں کیا فرق ہے؟
|