Maktaba Wahhabi

31 - 352
ولایلحدون فی أسماء اللّٰه وآیاتہ ولایکیفون ولا یمثلون صفاتہ بصفات خلقہ۔ ترجمہ: اھل السنۃ والجماعۃ اللہ تعالیٰ کے اسماء اور آیات میں الحاد کا شکار نہیں نہ ہی اللہ تعالیٰ کی صفات کی کیفیت بیان کرتے ہیں اور نہ ہی اللہ تعالیٰ کی صفات کے بارہ میں مخلوق کی صفات کے ساتھ مشابہت کا عقیدہ رکھتے ہیں عبارت کی تشریح …شرح… مصنف رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ا ھل السنہ والجماعۃ اللہ تعالیٰ کے اسماء وصفات میں اور اس کی آیات میںالحاد کے مرتکب نہیںہوتے الحاد کا لغوی معنی یہ ہے کہ کسی شیٔ سے عدول کرکے دوسری طرف میلان اختیار کرنا… اسی سے لفظ لحد ہے،لحد کو لحد اس لئے کہتے ہیں کہ قبر کو زمین کی طرف کھودتے ہیں پھر ز مین کی سمت سے انحراف کرتے ہوئے قبلہ کی سمت کھدائی کرتے ہیں (جسے لحد کہا جاتا ہے) اللہ تعالیٰ کے اسماء وآیات میں الحاد سے مراد یہ ہے کہ ان کے اصل حقائق اور صحیح معانی سے عدول کرکے باطل معنی کی طرف پھرنا اورمیلان اختیار کرلینا۔ اللہ تعالیٰ کے اسماء وصفات میں الحاد کی کئی صورتیں ہیں: (۱) اللہ تعالیٰ کے ناموں سے اشتقاق کرتے ہو ئے بتوں کے نام رکھنا جیسا کہ ’’الالٰہ‘‘ سے ’’اللات‘‘ ،’’العزیز‘ ‘سے ’’العزی‘‘ اور ’’المنان‘‘ سے ’’مناۃ‘ ‘کے نام رکھے گئے۔ (۲) اللہ تعالیٰ کے ایسے نام رکھنا ،جو قطعاً اللہ تعالیٰ کے لائق نہیں ہیں ،جیسا کہ نصاریٰ نے اللہ تعالیٰ کا ’’ أب‘‘یعنی باپ نام رکھااور فلاسفر اللہ تعالیٰ کا نام موجب یا علتِ فاعلہ رکھتے ہیں
Flag Counter