Maktaba Wahhabi

77 - 156
نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے کسی کام کو ناپسند کرتے ہوئے ترک کیا ہو اور وہ کام حرام بھی نہ ہو۔ مشقی سوالات مندرجہ ذیل سوالات کے مختصر جوابات تحریر کیجئے۔ ٭ وضو کے شروع میں بسم اللہ پڑھنا ضروری ہے یا سنت؟ دلیل کے ساتھ واضح کیجئے۔ ٭ کیا سر کاتین مرتبہ مسح کرنا نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے؟ ٭ کیا عمرو بن شعیب عن ابیہ عن جدہ کے طریق سے مروی روایت مدلس ہوتی ہے؟ ٭ کیا آپ مصنف کے ساتھ اتفاق کرتے ہیں کہ نظافت کی خاطر گردن پر مسح کیا جاسکتا ہے؟ اگر نہیں تو دلیل بیان کیجئے۔ ٭ وضو ترتیب سے کرنا ضروری ہے۔ دلائل دیجئے۔ ٭ مدرج المتن کی کوئی مثال تحریر کیجئے۔ ٭ مندرجہ ذیل خالی جگہ کو مناسب الفاظ سے پر کیجئے۔ وَضوء کا معنی ……کا ہے، جبکہ وُضوء کا معنی…… کا ہے۔ عمرو بن شعیب بن ……بن …… بن …… وضو میں اسراف پانی کے بغیر کسی…… کے استعمال سے ثابت ہوجائے گا۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم …… سے پاؤں کی انگلیوں کا خلال کیا کرتے تھے۔ پاؤں کو دھونے پر……کا اجماع ہے۔ ٭٭٭
Flag Counter