Maktaba Wahhabi

57 - 156
اور خوشبو پسند ہے اور میرے آنکھوں کی ٹھنڈک نماز میں بنا دی گئی ہے۔‘‘ رواہ احمد والنسائی۔ اور ابو ھریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم فرمایا کہ ’’ جسے خوشبو دی جائے وہ اسے رد نہ کرے کیونکہ یہ اٹھانے میں ہلکی اور بو میں اچھی ہوتی ہے۔‘‘ رواہ مسلم والنسائی وابوداؤد۔ ابو سعید رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے کستوری کے بارے میں فرمایا کہ ’’ یہ بہترین خوشبو ہے۔‘‘ بخاری اور ابن ماجہ کے علاوہ اسے جماعت نے بیان کیا ہے۔ نافع سے مروی ہے کہتے ہیں کہ’’ ابن عمر رضی اللہ عنہما خوشبو دار لکڑی کہ جس میں کوئی اور خوشبو نہ ڈالی گئی ہو سے دھونی کرتے اور کبھی الوہ کے ساتھ کافور ملا کر ۔ اور کہا کرتے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بھی اسی طرح دھونی کرتے تھے۔‘‘ رواہ مسلم والنسائی۔ کیا آپ نے نوٹ کیا کہ سنن الفطرۃ میں سے اکثر کا تعلق صفائی ستھرائی سے ہے؟ اور صفائی ستھرائی ہر سلیم الفطرت شخص پسند کرتا ہے۔ اسی لیے اسے فطرت اور نیچر کہا گیا ہے۔ ا پنے اس سبق میں سے ایسی سنتوں کی لسٹ تیار کیجئے۔ مشقی سوالات مندرجہ ذیل سوالات کے مختصر جوابات تحریر کیجئے۔ ٭ کیا ختنے کروانا ضروری ہے؟ دلیل تحریر کیجئے۔ ٭ اجماع سکوتی کسے کہتے ہیں ؟ ٭ داڑھی کلچر ہے یا دین کا حصہ؟ دلائل دیجئے۔ ٭ قضائے حاجت کے لیے قبلہ رخ ہونے کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ دلائل سے واضح کیجئے۔ ٭ کیا زمین خشک ہوکر پاک ہوجائے گی؟ اگر ہاں تو پھر اس زمین کا حکم بیان کیجئے جس سے گندگی کی وجہ سے بو کے بھبھوکے اٹھ رہے ہوں ۔ ٭ قضائے حاجت کے ان آداب کی لسٹ مرتب کیجئے جن پر آپ آج سے پہلے عمل نہیں
Flag Counter