Maktaba Wahhabi

123 - 156
آپ کی عزت کی قسم! کیوں نہیں ۔ لیکن آپ کی برکت سے غنی نہیں ہوا جاسکتا۔‘‘ رواہ احمد والبخاری والنسائی۔ مشقی سوالات مندرجہ ذیل جملوں میں غلط اور صحیح کی نشاندہی کیجئے۔ ٭ اگر کوئی شخص ازدواجی تعلق قائم کرے جبکہ مادہ منویہ خارج نہ ہوتو اس پر غسل ضروری نہیں ہے۔ ٭ اگر کسی خاتون کو نفاس کا خون نہ آئے تو اس بارے میں فقہاء کے مابین اختلاف کی وجہ واضح دلیل کا نہ ہونا ہے۔ ٭ سعید بن منصور تیسری صدی ہجری کے عظیم محدث تھے۔ ٭ علی بن المداینی امام بخاری کے اساتذہ میں شامل ہیں ۔ ٭ منقطع روایت قابل حجت ہوتی ہے۔ مندرجہ ذیل سوالات کے جوابات تحریر کیجئے۔ ٭ غسل کن امور کی بناء پر ضروری ہوتا ہے۔ ان کا خلاصہ تحریر کیجئے۔ ٭ نفاس کے احکام حیض والے ہی ہیں ۔ دلیل تحریر کیجئے۔ ٭ غیر مسلم جب دائرہ اسلام میں داخل ہوتو اس پر غسل ضروری ہے۔ فریقین کے دلائل تحریر کیجئے۔ ٭ امام بخاری نے ابراہیم نخعی رحمہ اللہ کے قول سے کیسے استدلال کیا ہے؟ ٭ جمعہ کا غسل ضروری نہیں ہے۔ دلائل تحریر کیجئے۔ ٭ مرد اور عورت کے غسل میں کیا فرق ہے؟ ٭ کیا ایک غسل کئی غسلوں سے کفایت کرسکتا ہے؟ مثلا جمعہ اور جنابت کا غسل جمع ہوجائیں ۔
Flag Counter