Maktaba Wahhabi

فقہ السنہ

مؤلف: سید سابق

ناشر: مکتبہ سلفیہ

سال شائع: 1365ھ

فرق نہ کرنا درست نہیں ہے۔ ان اشیاء کی نجاست اتفاقی ہے، البتہ قے تھوڑی مقدار میں ہو تو معافی ہے۔ اور وہ بچہ کہ جو کھانا نہ کھاتا ہو تو اس کے پیشاب میں بھی تخفیف ہے۔ تو اس صورت میں اس کی تطہیر کے لیے چھینٹے مار لینا کافی ہے۔ اس کی دلیل ام قیس رضی اللہ عنہا کی حدیث ہے کہ ’’وہ اپنے بیٹے کو جو ابھی کھانا کھانے کی عمر کو نہیں پہنچا تھا نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لے کر آئیں ۔ اور ان کے اس بیٹے نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی گود میں پیشاب کردیا تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے پانی منگوایا اور اپنے کپڑے پر چھینٹے مار لیے اور اسے دھویا نہیں ۔‘‘ متفق علیہ۔ علی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ’’ بچے کے پیشاب پر چھینٹے مارے جائیں گے جبکہ بچی کے پیشاب کو دھویا جائے گا۔‘‘ قتادہ کہتے ہیں کہ یہ اس وقت تک ہے جب تک وہ دونوں کھانا نہ کھائیں ۔ کیونکہ اگر وہ کھانا کھانے لگیں تو ان کے پیشاب کو دھویا جائے گا۔‘‘ رواہ احمد واصحاب السنن إلا النسائی۔ اور یہ الفاظ احمد کے ہیں ۔ حافظ ابن حجر فتح الباری میں کہتے ہیں کہ اس کی سند صحیح ہے۔ نیز چھینٹے تب تک کفایت کریں گے جب تک بچا دودھ پر اکتفا کررہا ہو۔ لیکن جب وہ غذا کے طور پر کھانا کھانے لگے تو بالاتفاق اسے دھویا جائے گا۔ چھینٹوں پر اکتفاء کی رخصت کا سبب شاید یہ ہے کہ لوگ بچے کو اٹھانے کے شوقین ہوتے ہیں جو بچے کے عموما ان پر پیشاب اور کپڑوں کو دھونے کی مشقت پر منتج ہوتا ہے۔ اس لیے اس میں تخفیف کردی گئی۔ ۷۔ ودی: یہ سفید اور گاڑھا پانی ہوتا ہے جو پیشاب کے بعد خارج ہوتا ہے۔ یہ بغیر اختلاف کے نجس ہے۔ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ ’’ جہاں تک ودی کا تعلق ہے تو یہ پیشاب کے بعد نکلتی ہے تو پھر وہ شرم گاہ اور خصیتین کو دھوئے گا اور وضو کرے گا ۔ غسل نہیں کرے گا۔‘‘ رواہ ابن المنذر۔ ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ ’’ منی، ودی اور مذی۔ جہاں تک منی کا تعلق ہے تو اس
x
صفحہعنوان
1المؤلف
2تمہید
2اسلام کا پیغام اور اس کی آفاقیت و غرض و غایت:
2اسلام کی آفاقیت:
6اسلام کی غرض:
7اسلامی قانون یا فقہ:
18مشقی سوالات
19پانی اور اس کی مختلف شکلیں
19پہلی قسم: ماءِ مطلق
21دوسری قسم: ماء مستعمل:
24جوٹھا
24۱۔ انسان کا جوٹھا:
24۲۔ اس جانور کا جوٹھا جس کا گوشت کھایا جاتا ہے:
25۳۔ خچر، گدھے، درندے اورزخمی کرنے والے جانوروں کا جوٹھا:
26۴۔ بلی کا جوٹھا:
26۵۔ کتے اور خنزیر کا جوٹھا:
26نجاست
27نجاست کی اقسام
27۱۔ مردار:
29۲۔ خون:
30۳۔ خنزیر کا گوشت:
31۴ ،۵ ،۶ : آدمی کی قے، پیشاب اور پاخانہ:
32۷۔ ودی:
33۸۔ مذی:
34۹۔منی:
34۱۰۔ اس جانور کا پیشاب اور گوبر جس کا گوشت نہیں کھایا جاتا:
36۱۱۔ جلالہ:
36۱۲۔ شراب:
37۱۳۔ کتا:
38مشقی سوالات
39جسم اور کپڑوں کی طہارت
40زمین کی پاکی:
40گھی یا اسی طرح کی دیگر اشیا کی پاکی:
40مردار کے چمڑے کی پاکی:
41آئینہ وغیرہ کی پاکی:
41جوتے کی پاکی:
44قضائے حاجت کے آداب
51سنن الفطرۃ
51۱۔ختنے:
52۲، ۳: زیر ناف اور زیر بغل بالوں کو صاف کرنا:
52۴، ۵: ناخن تراشنا اور مونچھیں کاٹنا یا انھیں پست کرنا:
57مشقی سوالات
58وضو
58۱۔ وضو کے مشروع ہونے کی دلیل:
59۲۔ وضو کی فضیلت:
61وضو کے فرائض
64وضو کی سنتیں
65۱۔ وضو کے شروع میں بسم اللہ پڑھنا:
65۲۔ مسواک:
66۳۔ وضو کے شروع میں تین دفعہ ہتھیلیوں کو دھونا:
67۴۔ تین مرتبہ کلی کرنا:
67۵۔ تین مرتبہ کلی کرنا اور ناک میں پانی چڑھانا:
68۶۔ داڑھی کا خلال:
69۷۔ انگلیوں کا خلال:
69۸۔ تین دفعہ دھونا:
70۹۔ دائیں جانب سے شروع کرنا:
70۱۰۔ رگڑنا:
70۱۱۔ تسلسل کے ساتھ وضو کرنا:
71۱۲۔ کانوں کا مسح:
71۱۳۔ چہرے اور ہاتھ و پاؤں کی چمک کولمبا کرنا:
73۱۵۔ وضو کے درمیان دعا پڑھنا:
74۱۶۔ وضو کے بعد دعا مانگنا:
75۱۷۔ وضو کے بعد دو رکعات نماز:
76وضو کے مکروہات
77مشقی سوالات
78وضو کو توڑنے والے امور
82وہ امور جن کی وجہ سے وضو نہیں ٹوٹتا
93مشقی سوالات
94موزوں پر مسح
94موزوں پر مسح کی مشروعیت کی دلیل:
95جرابوں پر مسح کی مشروعیت:
96کیا جوتوں پر مسح کیا جاسکتا ہے؟
97موزوں وغیرہ پر مسح کی شرائط:
98مسح کی جگہ:
98مسح کا وقت:
99مسح کا طریقہ:
99وہ امور جن سے مسح ختم ہوجائے گا:
100مشقی سوالات
101غسل
102غسل کو واجب کرنے والے امور:
107مصحف کو چھونا اور اٹھانا:
108قرآن مجید کی قرات:
109مسجد میں ٹھہرنا:
111مستحب غسل
111غسل جمعہ:
113عیدین کا غسل:
114اس شخص کا غسل جس نے میت کو غسل دیا:
115احرام کا غسل:
115مکہ میں داخل ہونے کا غسل :
115عرفہ میں وقوف کا غسل:
116غسل کے ارکان
116نیت:
116تمام اعضا کو دھونا:
117غسل کی سنتیں
118خواتین کا غسل
120غسل کے متعلق چند مسائل
123مشقی سوالات
124تیمم
124۱۔ تعریف:
124۲۔تیمم کے مشروع ہونے کی دلیل:
1243۔ تیمم کا اس امت کے ساتھ خاص ہونا:
1254۔ تیمم کے مشروع ہونے کا سبب:
1255۔تیمم کو جائز کرنے والے امور:
1296۔ وہ سطح زمین کہ جس کے ساتھ وہ تیمم کرسکتا ہے:
1297۔ تیمم کی کیفیت:
1308۔ وہ امور جن کے لیے تیمم مباح ہوتا ہے:
1319۔ تیمم کے نواقض:
132پٹی وغیرہ پر مسح
132تختی اور پٹی پر مسح کی مشروعیت:
133مسح کا حکم:
133مسح کب واجب ہوگا؟
134مسح کو باطل کرنے والے امور:
134اس شخص کی نماز جس پانی ملے اور نہ ہی مٹی:
135مشقی سوالات
136حیض
136۱۔حیض کی تعریف:
136۲۔حیض کا وقت:
136۳۔ حیض کا رنگ:
137۴۔ حیض کی مدت:
138۵۔ طہر کی مدت:
138نفاس
138۱۔ نفاس کی تعریف:
138۲۔ نفاس کی مدت:
139حائض اور نفساء پر کیا حرام ہے؟
139۱۔ روزہ:
140۲۔ ازدواجی تعلق:
142استحاضہ
142۱۔ استحاضہ کی تعریف:
142۲۔ مستحاضہ کے احوال:
145۳۔ مستحاضہ کے احکام:
146مشقی سوالات
Flag Counter