Maktaba Wahhabi

101 - 352
[۱۱] ا ثبات ا لید ین اللّٰه تعالیٰ فی القرآنِ الکریم قرآنِ کریم سے اللہ تعالیٰ کیلئے ’’یدان‘‘ (دوہاتھوں) کا اثبات وقولہ :{ مَامَنَعَکَ اَنْ تَسْجُدَ لِمَاخَلَقْتُ بِیَدَیَّ } (ص: ۷۵) وقولہ { وَقَالَتِ الْیَھُوْدُ یَدُاللّٰه مَغْلُولَۃٌ غُلَّتْ أَیْدِیْھِمْ وَلُعِنُوابِمَا قَالُوا بَلْ یَدَاہُ مَبْسُوطَتَانِ یُنْفِقُ کَیْفَ یَشَائُ } (المائدۃ:۶۴) ان آیات کی تشریح { مَامَنَعَکَ اَنْ تَسْجُدَ لِمَاخَلَقْتُ بِیَدَیَّ } (ص: ۷۵) ’’ تجھے اسے سجدہ کرنے سے کس چیز نے روکا ،جسے میں نے ا پنے دوہاتھوں سے پیداکیا‘‘ …شر ح … یہ خطاب ابلیسِ لعین سے ہے ،جب اسے آدم علیہ السلام کو سجدہ کرنے کا حکم دیا گیا تو اس نے انکار کردیا ۔یعنی کس چیز نے تمہیں سجدہ کرنے سے روک دیا ۔’’لِمَاخَلَقْتُ بِیَدَیَّ‘‘ جسے میں نے واقعتا بغیر کسی واسطے کے اپنے دونوں ہاتھوں سے پیداکیا ہے ۔ اس میں آدم علیہ السلام کیلئے بڑے شرف وتکریم کا پہلو ہے ۔ { وَقَالَتِ الْیَھُوْدُ یَدُاللّٰه مَغْلُولَۃٌ غُلَّتْ أَیْدِیْھِمْ وَلُعِنُوابِمَا قَالُوا بَلْ یَدَاہُ مَبْسُوطَتَانِ یُنْفِقُ کَیْفَ یَشَائُ } (المائدۃ:۶۴) ترجمہ’’اور یہودیوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں۔انہی کے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں ،اور ان کے اس قول کی وجہ سے ان پر لعنت کی گئی ہے ،بلکہ اللہ تعالیٰ کے
Flag Counter