Maktaba Wahhabi

118 - 352
{ وَلِیَعْفُوا وَلِیَصْفَحُوا أَ لَاتُحِبُّوْنَ أَنْ یَّغْفِرَاللّٰه لَکُمْ وَاللّٰه غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ } ترجمہ:’’ انہیں چاہئے کہ معاف کریں اور درگزر کریں،کیا تم نہیں چاہتے کہ اللہ تعالیٰ تمہارے قصور معاف فرمادے ،اللہ تعالیٰ معاف کرنے والا، مہربان ہے‘‘(النور: ۲۲) … شرح … آیت کے شروع میں جن اولوالفضل والسعۃ(بزرگی اور کشادگی ) والوں کا تذکرہ ہوا ہے انہیں کہا جارہا ہے کہ پردہ پوشی ،معافی اور درگزر سے کام لو، یعنی مجرموں سے اعراض ودرگزر کرو اور ان کے جرم سے چشم پوشی کرو۔ ’’ أَ لَاتُحِبُّوْنَ أَنْ یَّغْفِرَاللّٰه لَکُمْ ‘‘کیا تم نہیں چاہتے کہ اللہ تمہیں معاف فرمائے بسبب اسکے کہ جو تمہارے ساتھ بُرا کریں تم انہیں معاف کرو اور درگزرکرو،’’وَاللّٰه غَفُوْرٌ‘‘ بہت زیادہ مغفرت کرنے والا’’رَحِیْمٌ‘‘بہت زیادہ رحمت کرنیوالاہے۔ { وَلِلّٰهِ الْعِزَّةُ وَلِرَسُوْلِهٖ } (ا لمنا فقون: ۸) ترجمہ:’’عزت تو صرف اللہ کیلئے اس کے رسول کیلئے اور اہلِ ایمان کیلئے ہے‘‘ … شرح … یہاںمنافقین کا ردہورہا ہے جن کا زعم تھا کہ انہیں اہلِ ایمان پر عزت حاصل ہے’’الْعِزَّۃ‘‘ قوت اور غلبہ کوکہتے ہیں ،اور یہ صرف اللہ کیلئے ہے یا پھر رسولوں اور نیک بندوں میں سے جس کیلئے اللہ چاہے ان کے علاوہ کسی کیلئے عزت نہیں۔ اللہ تعالیٰ نے ابلیس کا قول ذکرکرتے ہوئے فرمایا:{ فَبِعِزَّتِکَ لَأُغْوِیَنَّھُمْ أَجْمَعِیْنَ } (ص:۸۲) ترجمہ:’’ تیری عزت کی قسم ! میں ان سب کو یقینا بہکا دوں گا‘‘
Flag Counter