ساتھ صاف کرے۔
ان الفاظ کے معانی تلاش کیجئے، نیز یہ بھی بتائیے کہ اصطلاح میں اس طرح کے الفاظ کو کیا کہا جاتا ہے:
﴿بسملۃ، حمدلۃ، سبحلۃ، حوقلۃ، ترجیع، حیعلۃ،حسبلۃ، مشالۃ، سمعلۃ، ہللۃ﴾
مشقی سوالات
مندرجہ ذیل سوالات کے مختصر جوابات دیجئے۔
٭ کسی خاتون نے نیل پالش لگائی تو کیا اس کو وضو ہوجائے گا؟
٭ چھری سے کاٹنا تو ایک سادہ سے بات ہے جس میں ممانعت کیونکر ہوسکتی ہے، تو امام نووی اس بات کو کیوں ذکر کررہے ہیں ؟
٭ علی رضی اللہ عنہ کے لیے ’’کرّم اللہ وجہہ‘‘ کی دعا کیوں کی جاتی ہے؟
٭ کیا احتیاط کا تقاضا نہیں ہے کہ جب بھی شک ہو وضو کیا جائے؟
٭ قرآن مجید کو چھونے کے لیے وضو کی کیا حیثیت ہے؟
٭ کیا نیند سے وضو ٹوٹ جاتا ہے۔ فریقین کے دلائل کا جائزہ لیتے ہوئے راجح موقف بتائیے۔
٭ جس شخص کوجریان، سلس البول یا انفلات ریح کا مرض ہو تو اس کے وضو کا کیا حکم ہے؟ دلیل کے ساتھ بیان کیجئے۔
٭ اونٹ کا گوشت کھانے پر وضو ضروری ہوتا ہے یا نہیں ؟ نیز اس کی وجہ کیا ہے؟ حدیث کی منشا کیا ہے، آیا فورا وضو کرنا چاہیے یا نماز سے قبل کرنا چاہیے؟ اونٹ کے گوشت کے شوربے کا کیا حکم ہے؟
|