Maktaba Wahhabi

116 - 352
تنبیہ: کید ومکر اور اس قسم کے دیگر الفاظ کی اللہ تعالیٰ کی طرف نسبت باعتبارِ فعل ہے (ناکہ باعتبارِ اسم )فعل، اسم کی بنسبت زیادہ وسعت رکھتا ہے یہی وجہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اپنی ذات کیلئے کچھ افعال منسوب فرمائے ہیں لیکن ان افعال کے اسماءِ فاعل سے اپنا نام نہیںرکھا ،جیسے ’’اراد ‘‘(اس نے ارادہ کیا) ’’شاء‘‘ (اس نے چاہا) یہ افعال اللہ تعالیٰ کی طرف منسوب ہیں لیکن ان فعال کے اسماء فاعل ’’المرید‘‘ اور’’ الشائی‘‘ اللہ تعالیٰ موسوم نہیں ۔اسی طرح افعال مَکَرَ، یَمْکُرُ، اَکِیْدُ وغیرہ افعال اللہ تعالیٰ کی ذات کی طرف منسوب ہیں لیکن ان کے اسماء فاعل’’الماکر‘‘ اور ’’الکائد‘‘ اللہ تعالیٰ کے اسماء حسنی میں شامل نہیں ۔اس کی وجہ یہ ہے کہ ان اسماء کے جو مسمیات یا معانی ہیں وہ ممدوح اورمذموم دونوں ہوسکتے ہیں ۔(تو پھر اللہ تعالیٰ کی طرف ایسے اسم کی اضافت جائز نہیں جس میں کسی بھی طور مذموم معنی پایا جائے ،البتہ ان اسماء کے افعال میں سے جو فعل ممدوح ہے اس کی اللہ تعالیٰ کی طرف نسبت جائز بھی ہے اور ثابت بھی۔)
Flag Counter