Maktaba Wahhabi

29 - 352
اللہ تعالیٰ کی صفات کے متعلق اہل السنۃ کا مؤقف بل یؤمنون بأن اللّٰه سبحانہ لیس کمثلہ شیٔ وھو السمیع البصیر فلاینفون عنہ ماوصف بہ نفسہ۔ ولا یحرفون الکلم عن مواضعہ ۔ ترجمہ : بلکہ وہ (اھل السنۃ والجماعۃ ) ایمان لاتے ہیں کہ اللہ سبحانہ وتعالیٰ جیسی کوئی چیز نہیں اور وہ خوب سننے والا دیکھنے والا ہے،چنانچہ اللہ تعالیٰ نے اپنی ذات کیلئے جو صفات بیان فرمادیں ان میں سے کسی صفت کی نفی نہیں کرتے اور نہ ہی وہ اس کے کلام میں تحریف کا ارتکاب کرتے ہیں۔ عبارت کی تشریح …شرح … جب مصنف رحمہ اللہ نے اللہ تعالیٰ کی صفات جو کہ کتاب وسنت سے ثابت ہیں کے تعلق سے یہ بتلادیا کہ ان پر بلاتحریف ، بلاتعطیل، بلاتکییف اور بلاتمثیل ایمان لانا واجب ہے تو اب یہ وضاحت بھی فرمادی کہ أھل السنۃ والجماعۃ کا موقف بھی یہی ہے کہ وہ اس منہجِ مستقیم کے ساتھ اللہ تعالیٰ کی صفات کو تسلیم کرتے ہیں،چنانچہ وہ صفات باری تعالیٰ کو ان کی اصل حقیقت کے مطابق ثابت کرتے ہیں ،اور ان سے تمثیل وتشبیہ کی نفی کرتے ہیں ،نہ تو کسی صفت کی تعطیل کے قائل ہیں اور نہ کسی صفت کے بارہ میں مخلوق سے تشبیہ کا عقیدہ رکھتے ہیں۔ ان کا یہ عقیدہ سورئہ الشوریٰ کی آیت (۱۱) کے عین مطابق ہے۔ { لَیْسَ کَمِثْلِہٖ شَیْئٌ وَھُوَ السَّمِیْعُ الْبَصِیْرُ} (الشوریٰ:۱۱) ترجمہ:’’اس جیسی کوئی چیز نہیں اور وہ سننے والا دیکھنے والا ہے ‘‘ چنانچہ ’’لَیْسَ کَمِثْلِہٖ‘‘ میں قائلینِ تشبیہ کا رد ہے اور ’’ وَھُوَ السَّمِیْعُ الْبَصِیْرُ‘‘ میں اھلِ
Flag Counter