وضاحت کی کیا ضرورت ہے؟
٭ حالت حیض والی خاتون کے لیے کون سا لفظ درست ہو گا؛ حائض یا حائضۃ؟
٭ حالت حیض میں ازدواجی تعلق قائم کرنا کیسا ہے؟ دلیل کے ساتھ واضح کیجئے۔
٭ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے بارے میں آپ کیا جانتے ہیں ؟
٭ مستحاضہ کے احوال بالاختصار تحریر کیجئے۔
یہاں کچھ پیپرز دئیے جارہے ہیں ، طلبہ کتاب مکمل کرنے کے بعد اپنی مجموعی صلاحیت کو جانچنے کے لیے انھیں ضرورحل کریں ۔
(1)Paper
1۔ خالی جگہ سامنے دیئے گئے مناسب الفاظ سے پر کیجئے۔ جوابات جوابی کاپی میں تحریر کیجئے۔ کاٹ کر لکھے گئے جوابات غلط تصور کیے جائیں گے۔
یستحب …… للجنب
۱۔الوضوء ۲۔ الغسل ۳۔ السواک
حاقن کا معنی …… کا ہے۔
۱۔ ختنے کروانے والے ۲۔ پیشاب روکنے والے
۳۔ پانی نہ پانے والے
حدث اکبر ……پر بولا جاتا ہے۔
۱۔حیض، نفاس اور جنابت ۲۔صرف جنابت ۳۔ ہوا کے خروج
بَینَا …… علَیہ السلامُ یغتسِلُ عُریَانا
۱۔ یحی ۲۔یونس ۳۔ایوبُ
انما شفاء العیّ ……
۱۔ السؤال ۲۔الصمت ۳۔الدواء
|