Maktaba Wahhabi

168 - 352
مقامِ سنت: سنت قرآن کی تفسیر ہے یعنی سنت قرآن مجید کے معانی اور مقاصد کو واضح کرتی ہے،اس کی دلیل اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان ہے : { وَاَنْزَلْنَااِلَیْکَ الذِّکْرَلِتُبَیِّنَ لِلنَّاسِ مَا نُزِّلَ اِلَیْھِمْ } (النحل:۴۴) ترجمہ:’’ اور ہم نے آپ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کی طرف ذکر نازل کیا تاکہ آپ( صلی اللہ علیہ وسلم )لوگوں کیلئے اس چیز کی وضاحت کریں جو انکی طرف اتاری گئی‘‘ سنت قرآن کی تبیین بھی ہے ،جس کا مطلب یہ ہے کہ سنت قرآن مجیدکے مجمل احکام کی توضیح کرتی ہے،مثلاً نماز،روزہ ،حج اور زکوٰۃ وغیرہ ،کیونکہ کہ قرآن مجید کے یہ اور اکثر احکام مجمل ہیں اور سنت ہی سے ان کی توضیح ہوتی ہے۔ نیز سنت انہی معانی و مطالب پر دلالت کرتی ہے جن پر قرآن دلالت کرتا ہے اور انہی معانی و مطالب کی تعبیر ہے جن کی قرآن تعبیر ہے چنانچہ سنت قرآن کی موافقت کرتی ہے، لہذا کتاب وسنت کے دلا ئل سے ہی حکم مأخوذ ہوگا جیسا کہ اللہ تعالیٰ کے اسماء وصفات کامسئلہ ہے۔ وما وصف ا لرسول بہ ربہ عزوجل من الاحا د یث ا لصحاح التی تلقاھا اھل المعرفۃ با لقبول وجب الایمان بھا کذ لک ۔ احادیث ِصحیحہ جنہیں اہل علم نے قبول کیا ہے، میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ تعالیٰ کی جو صفات بیان فرما ئیں ، پر ایمان لانا اس طرح واجب ہے جس طرح ان صفات پر ایمان لانا واجب ہے جنہیں اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں اپنی ذات کیلئے بیان فرمایاہے
Flag Counter