Maktaba Wahhabi

315 - 352
مکانۃ اھل بیت النبی صلی اللّٰه علیہ وسلم عند ا ھل ا لسنۃ وا لجماعۃ اہل السنۃ والجماعۃ کے ہاں ا ہلِ بیت کا مقام ومرتبہ ویحبون اھل بیت رسول اللّٰه ویتولَّونھم ویحفظون فیھم وصیۃ رسول اللّٰه صلی اللّٰه علیہ وسلم حیث قال یوم غدیر خم: [أذکرکم اللّٰه فی أھل بیتی] وقال أیضا للعباس عمہ، وقد اشتکی إلیہ أن بعض قریش یجفو بنی ھاشم فقال: [والذی نفسی بیدہ لایؤمنون حتی یحبوکم اللّٰه ولقرابتی] وقال[ ان اللّٰه اصطفی بنی اسماعیل واصطفی من بنی اسماعیل کنانۃ واصطفی من کنانۃ قریشا واصطفی من قریش بنی ھاشم واصطفانی من بنی ھاشم ] ترجمہ: اہل السنۃ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اہل بیت سے محبت کرتے ہیں اور ان سے دوستی قائم کرتے ہیں غدیر خم کے دن ان کے متعلق رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی درج ذیل وصیت کی حفاظت کرتے ہیں : [اذکرکم اللّٰه فی اھل بیتی ](یعنی: میں تمہیں اپنے اہل بیت کے متعلق اللہ تعالیٰ کے خوف کی یاد دلاتا ہوں) (مسلم) عباس رضی اللہ عنہ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے شکایت کی کہ بعض قریشی بنی ھاشم کے ساتھ زیادتی کرتے ہیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :[والذی نفسی بیدہ لایؤمنون حتی یحبوکم اللّٰه ولقرابتی](یعنی: قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے یہ لوگ مؤمن نہیں ہوسکتے حتی کہ اللہ کی خاطر اور میری قرابت کی خاطر تم سے محبت نہ کریں)(احمد وغیرہ) نیز آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:[ ان اللّٰه اصطفی بنی اسماعیل واصطفی من بنی
Flag Counter