Maktaba Wahhabi

226 - 352
وجوب الایمان برؤیۃ ا لمؤمنین ربھم یوم ا لقیا مۃ وموا ضع ا لرؤیۃ قیامت کے دن مؤمنوں کے اپنے رب کو دیکھنے پر ایمان لانےکے وجوب کا بیان اور رؤیتِ باری تعالیٰ کے مقامات کا بیان فصل قال رحمہ اللّٰه : وقد دخل أیضا فیما ذکرناہ من الایما ن بہ وبکتبہ وملا ئکتہ وبرسلہ الایمان بأن المؤمنین یرونہ یوم القیامۃ عیانا بأبصارھم، کما یرون الشمس صحوا لیس دونھا سحاب، وکمایرون ا لقمر لیلۃ البدر لایضا مون فی رؤیتہ ۔یرونہ سبحا نہ وھم فی عرصات القیا مۃ ۔ثم یرونہ بعد د خول ا لجنۃ کما یشا ء اللّٰه ۔ ترجمہ: ایمان باللہ ،ایمان بالکتب ،ایمان بالملائکۃ اور ایمان بالرسل میں اس بات پر ایمان لانا بھی داخل ہے کہ اہل ایمان قیامت کے دن اللہ تعالیٰ کو واضح طور حقیقتاً اپنی آنکھوں سے دیکھیں گے ،جس طرح لوگ بے ابر دن میں سورج کو دیکھتے ہیں،اور جس طرح لوگ چودھویں رات کے چاند کو بغیر کسی مشقت وتکلیف کے دیکھتے ہیں، یہ دیکھنا اولاًقیامت کے میدانوں میں اور پھر دخولِ جنت کے بعد ہوگا ،یہ دیکھنا اللہ تعالیٰ کی مشیئت کے مطابق ہوگا۔
Flag Counter