Maktaba Wahhabi

254 - 352
اول من یستفتح باب الجنۃ وأول من یدخلھا وشفاعات النبی صلی اللّٰه علیہ وسلم سب سے پہلے جنت کا دروازہ کھلوانے والے اورسب سے پہلےجنت میں داخل ہونیوالے کا بیان اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعتوں کا تذکرہ واول من یستفتح باب الجنۃ محمد صلی اللّٰه علیہ وسلم واول من یدخلھا من الأمم أمتہ ۔ ولہ صلی اللّٰه علیہ وسلم فی القیامۃ ثلاث شفاعات : أما الشفاعۃ الأولیٰ فیشفع فی أھل الموقف حتی یقضی بینھم ، بعد أن یتراجع الأنبیاء آدم ونوح وإبراھیم وموسی وعیسیٰ ابن مریم عن الشفاعۃ حتی تنتھی إلیہ ۔ وأما الشفاعۃ الثانیۃ فیشفع فی أھل الجنۃ أن یدخلوا الجنۃ۔ وھاتان الشفاعتان خاصتان لہ۔ وأما الشفاعۃ الثالثۃ فیشفع فیمن استحق النار۔ وھذہ الشفاعۃ لہ، ولسائر النبیین والصدیقین وغیرہم - فیشفع فیمن استحق النار أن لا یدخلھا ۔ ویشفع فیمن دخلھا أن یخرج منھا۔ ترجمہ:جنت کا دروازہ سب سے پہلے جنابِ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کھلوائیں گے، اور جنت میں سب سے پہلے اُمت محمدیہ داخل ہوگی ،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو قیامت میں تین شفاعتیں حاصل ہوگی۔ پہلی شفاعت ،شفاعتِ عظمیٰ ہے، یہ اہل موقف (میدانِ محشر میں جمع تمام ا نسانوں) کیلئے ہوگی کہ ان میں فیصلہ کیا جائے۔ لوگ اس شفاعت کیلئے پہلے دیگر انبیاء، آدم ، نوح، ابرا ھیم ، موسیٰ اورعیسیٰ بن مریم (علیہم السلام) کے پاس جائیں گے لیکن وہ انکار کر دیں گے، آخر کار یہ شفاعت آپ صلی اللہ علیہ وسلم تک آپہنچے گی۔ دوسری شفاعت اہل جنت کے متعلق ہوگی کہ ا نہیں جنت میں داخل کیا جا ئے، مذکورہ دونوں شفاعتیں جنابِ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ خاص ہیں۔
Flag Counter