Maktaba Wahhabi

249 - 352
ا لصراط ومعناہ ومکانہ وصفۃ مرور ا لناس علیہ پل صراط، اس کا معنی ، اس کا مقام اورا س پر سے لوگوں کے گذرنے کی حالت وکیفیت کابیان وا لصراط منصوب علی متن جھنم وھو ا لجسر ا لذی بین ا لجنۃ والنار۔ یمر ا لنا س علیہ علی قدر أ عما لھم، فمنھم من یمر کلمح البصر، ومنھم من یمر کا لبرق ومنھم من یمر کا لریح ، ومنھم من یمر کالفرس الجواد، ومنھم من یمر کرکا ب الابل ومنھم من یعد و عد وا، ومنھم من یمشی مشیا ، ومنھم من یزحف زحفا ۔ومنھم من یخطف ویلقی فی جھنم ، فان ا لجسر علیہ کلا لیب تخطف ا لناس بأعما لھم ۔ ترجمہ: پل صراط جہنم کے اوپر قائم ہے،اور یہ جنت اور جہنم کے درمیان پل ہے،لوگ اپنے اپنے اعمال کے بمطابق اس پر سے گذریں گے،بعض تو پلک جھپکتے گذرجائیں گے بعض بجلی کی سی تیزی سے گذر جائیں گے،بعض ہوا کی طرح گذرجائیں گے،بعض عمدہ گھوڑے کی طرح گذر جائیں گے،بعض اونٹ کی رفتار سے گذرجائیں گے،بعض دوڑتے ہوئے گذر جائیں گے،بعض چلتے چلتے گذرجائیں گے،بعض گھسٹ گھسٹ کر چلیں گے اور بعض لوگوں کو اچک کر جہنم میں ڈال دیا جائے گا؛کیونکہ پل صراط پرلوہے کے آنکڑے لگے ہوں گے جولوگوں کو ان کے اعمال کے بمطابق کھینچ لیں گے۔ …شر ح… شیخ رحمہ اللہ اس عبارت میں یہ بات بتاناچاہتے ہیں کہ قیامت کے روز رونما ہونے والے احوال وامور میں پل صراط پر مروربھی ہے۔
Flag Counter