Maktaba Wahhabi

273 - 352
الدرجۃ الثانیہ وماتتضمنہ درجہ ثانیہ اور یہ درجہ جن امورکو متضمن ہے،کابیان واما الدرجۃ الثانیۃ : فھی مشیئۃ اللّٰه النافذۃ وقدرتہ الشاملۃ ،وھو الإیمان بأن ماشاء اللّٰه کان وما لم یشأ لم یکن ۔ وانہ مافی السموات ومافی الارض من حرکۃ ولاسکون إلا بمشیئۃ اللّٰه سبحانہ ۔ولا یکون فی ملکہ مالایرید ۔وانہ سبحانہ علی کل شیٔ قدیر من الموجودات والمعدومات ۔فما من مخلوق فی الارض ولافی السماء إلا اللّٰه خالقہ سبحانہ ،لاخالق غیرہ ولارب سواہ۔ دوسرا درجہ: دوسرا درجہ اللہ تعالیٰ کی مشیئتِ نافذہ اور قدرتِ شاملہ کاہے۔ اس سے مراد یہ ہے کہ اس بات پر ایمان لانا کہ اللہ تعالیٰ نے جوچاہا وہی ہوا اور جواس نے نہیں چاہا وہ نہیں ہوا ، اور یہ کہ آسمان وزمین کی ہرحرکت وسکون اللہ تعالیٰ کی مشیئت سے صادر ہوتی ہے، (اس کی سلطنت میں صرف وہی ہوتا ہے جو وہ چاہتا ہے ،)اور جو وہ نہیں چاہتا وہ بالکل نہیں ہوتا، وہ موجودات ومعدومات میں سے ہر ایک چیز پر قادر ہے،آسمان وزمین میں پائی جانیوالی ہر مخلوق کا خالق وہی ہے ،اس کے سوا نہ کوئی خالق ہے نہ رب۔ عبارت کی تشریح …شرح… یہاں پر تقدیر کے چار مراتب میں سے آخری دوکابیان ہورہاہے،چنانچہ مرتبہ ثانیہ یہ ہے کہ ’’کائنات میں جوکچھ ہورہا ہے اللہ تعالیٰ کی مشیئت سے ہورہا ہے ،اس مشیئت کو کوئی رد نہیں
Flag Counter