Maktaba Wahhabi

69 - 308
وہی تعریف کے لائق ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے تمام تر تعریفیں اﷲ تعالیٰ کیلئے ہی ہیں اﷲ تعالیٰ کی ذات پاک ہے اور اﷲ تعالیٰ کے سوا کوئی معبود نہیں، اور اﷲ تعالیٰ سب سے بڑا ہے۔ گناہ سے بچنے کی طاقت اور نیکی کرنے کی قوت اﷲ تعالیٰ کی مدد کے بغیر کسی کو حاصل نہیں ہو سکتی۔اے اللہ! مجھے معاف فرما دیجئے‘‘ (یہ پڑھنے کے بعد پڑھنے والا اگر دعا کرے) تو اس کی دعا قبول ہوتی ہے اگر وضو کرے اور نماز پڑھے تو اسکی نماز بھی قبول ہو تی ہے۔(عن عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ ) 202۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم فجر کی سنتیں پڑھ کر (تھوڑی دیر) دائیں کروٹ پر لیٹ جاتے تھے۔ (عن عائشہ رضی اللہ عنہا ) 203۔رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کسی نفل کی اتنی پابندی نہیں کرتے تھے جتنی پابندی فجر کی دو رکعتوں (سنت) کی فرماتے تھے۔ (عن عائشہ رضی اللہ عنہا) ﴿وضاحت:اس حدیث میں حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہ نے فجر کی سنتوں کو بھی لفظاً نفل ہی ذکر فرمایا ہے یعنی آپ صلی اللہ علیہ وسلم سفر میں بھی فجر کی سنتیں ادا فرماتے تھے یعنی نفل بھی سنت ہی ہے کیونکہ سنت کے معنی وہ عمل ہے جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کیا کرتے تھے مگر فرض نہ تھا﴾ 204۔حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہاکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے تین باتوں کی وصیت فرمائی۔ میں مرتے وقت تک انکو نہیں چھوڑونگاپہلی بات ہر مہینے میں تین روزے رکھنا۔ د و سر ی چاشت کی نما ز پڑ ھنا تیسر ی و تر پڑھ کر سو نا۔﴿وضاحت: جو یہ سمجھتا ہو کہ وہ تہجد میں نہیں اٹھ سکے گا اس کو چاہیے کہ سونے سے پہلے وتر پڑھ لے﴾ 205۔رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ’’اپنے گھروں میں بھی کچھ نمازیں پڑھا کرو اور انہیں قبریں نہ بناؤ‘‘ (عن عبداﷲ بن عمر رضی اللہ عنہ).......﴿وضاحت: گھر میں نماز سے مراد سنت اور نفل نماز ہے۔ مرد کو فرض نماز مسجد میں ادا کرنا ضروری ہے جب تک کہ شرعی عذر نہ ہو﴾
Flag Counter