Maktaba Wahhabi

55 - 308
فرماتے تھے جو تم نے مجھے کہتے ہوئے سنا۔ 150۔ حضرت جابر بن عبداﷲ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ ایک کھجور کا تنا تھا جس پر ٹیک لگا کر رسول اﷲ رضی اللہ عنہ کھڑے ہوتے تھے اور جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے منبر رکھا گیا تو اس تنے سے ہم نے دس ماہ کی حاملہ اونٹنی کے رونے جیسی آواز سنی آخر رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم منبر سے اترے اور اس تنے پر اپنا د ست مبارک رکھا۔ ﴿وضاحت: اس جدائی کی و جہ سے تنے پر لرزہ طاری ہو گیاتھااور اس طرح رونے لگا جسطرح دس ماہ کی حاملہ اونٹنی تکلیف کی وجہ سے روتی ہے یہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کا معجزہ تھا﴾ 151۔ حضرت عبداﷲ بن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہو کر (جمعہ کا) خطبہ دیتے تھے پھر (خطبہ کے بعد) بیٹھتے پھر کھڑے ہوتے جیسے تم آج کل کرتے ہو۔ 152۔ جمعہ کے دن ایک آدمی اسوقت آیا جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم خطبہ ارشاد فرما رہے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا ’’اے آدمی کیا تم نے نماز (سنتیں)پڑھ لی ہیں ؟ اس نے کہا کہ ’’ نہیں ‘‘۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’اچھا اٹھو اور دو رکعت نماز پڑھو۔ ‘‘(عن جابر بن عبداﷲ رضی اللہ عنہ) ﴿وضاحت: مسجد کا حق ہے کہ بیٹھنے سے پہلے دو رکعت نماز پڑھ لے اور اگر جماعت کھڑی ہونے میں ایک دو منٹ ہوں تو ترجیحاً کھڑا رہے﴾ 153۔ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جب تم اپنے ساتھی سے جمعہ کے دن یوں کہو چپ رہو اور امام خطبہ دے رہا ہو تو تم نے خود ایک لغو (بے جا) حرکت کی ہے۔‘‘ (عن ابی ہریرہ رضی اللہ عنہ) ﴿وضاحت: دورانِ خطبہ کسی سے بھی بات نہیں کرنی چاہیے اور نہ ہی اشارہ سے جواب دینا چاہیے﴾ 154۔ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جمعہ کے دن کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا: ’’اس دن ایک ایسی گھڑی آتی ہے اگر کوئی مسلمان بندہ اس گھڑی میں کھڑا ہو کر نماز پڑھتے ہوئے اﷲ تعالیٰ سے کچھ مانگے تو اﷲ تعالیٰ ا سکو ضرور عنایت فرماتے ہیں اور ہاتھ سے اشارہ کر کے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بتلایا کہ وہ گھڑی تھوڑی سی ہے۔‘‘(عن ابی ہریرہ رضی اللہ عنہ )
Flag Counter