Maktaba Wahhabi

223 - 308
دوسرے برتن مل سکیں تو ان اہل کتاب کے برتنوں میں نہ کھاؤ اگر برتن نہ ملیں تو پھر انہیں دھونے کے بعد ان میں کھا سکتے ہواور جو شکار اپنے تیر کمان سے بسم ا ﷲ پڑھ کر کرو تو اسے کھاؤ اور جو سدھائے ہوئے کتے سے بسم اﷲ پڑھ کر شکار کرو اسے بھی کھاؤ اور اگر بغیر سدھائے کتے سے شکار کرو اور اسے ذبح کر سکو تو اسے بھی کھاؤ۔‘‘ 710۔حضرت عبداﷲ بن مغفل رضی اللہ عنہ نے ایک شخص کو دیکھا کہ انگلی سے چھوٹے چھوٹے سنگریزے (کنکریاں )پھینک رہا ہے تو اسے کہا ایسا مت کرو کیو نکہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے منع فرمایاہے اور فرما یا:۔’’نہ تو اس سنگریزے سے شکار ہوتا ہے اور نہ ہی دشمن زخمی ہوتا ہے البتہ کبھی دانت ٹوٹ جاتا ہے یا آنکھ پھوٹ جاتی ہے۔‘‘ اس کے بعد حضرت عبداﷲ بن مغفل رضی اللہ عنہ نے اس شخص کو پھر کنکر مارتے دیکھا تو اسے فرمایا میں نے تم سے رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث بیان کی تھی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس طرح کنکر پھینکنے سے منع فرمایاہے لیکن تم باز آنے کی بجائے وہی کام کئے جارہے ہو میں تم سے اتنا عرصہ کسی قسم کی گفتگو نہیں کروں گا۔ ﴿وضاحت:غلیل سے بھی شکار کرنا درست ہے بشرطیکہ جانور کو ذبح کر لیا جائے اگر غلیل(پتھر)لگنے سے پرندہ مر جائے تو اس کا کھانا جائز نہیں کیو نکہ وہ چوٹ لگنے سے مرا ہے جسے مو قوذہ کہتے ہیں۔نیز بغیر کسی شرعی عذر کے تین دن سے زیادہ ترک گفتگو کی ممانعت ہے۔(فتح الباری)﴾ 711۔رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:۔کہ جو شخص ایسا کتا رکھے جو نہ مویشیوں کی حفاظت کیلئے ہو اور نہ ہی شکاری ہو تو اس کے ثواب سے دو قیراط روزانہ کمی ہوتی رہتی ہے۔(عن ابن عمر رضی اللہ عنہما ) ﴿ وضاحت: باغ اور کھیت کی حفاظت کے لئے رکھا ہوا کتا اس حکم سے مستثنیٰ ہے﴾ 712۔حضرت ابن ابی اوفی رضی اللہ عنہ نے کہاکہ ہم نے رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ چھ یا سات غزوات میں شرکت کی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ رہتے ہوئے جراد (ٹڈی) کھاتے رہے۔ ﴿وضاحت: ٹڈی کو ذبح کرنے کی ضرورت نہیں کیو نکہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہمارے لئے 2 مردار یعنی ٹڈی اور مچھلی اور 2 خون یعنی حلال جانور کی کلیجی(جگر) اور تلّی حلال کردیئے گئے
Flag Counter