Maktaba Wahhabi

215 - 308
اور ان سے یہ بھی کہا کہ اﷲ تعالیٰ نے میری بھوک دور کرنے کیلئے ایسے شخص کو بھیج دیا جو آپ رضی اللہ عنہ سے زیادہ اس بات کے لائق تھے۔ اﷲتعالیٰ کی قسم ! میں نے جو آیت آپ رضی اللہ عنہ سے پڑھنے کی فرمائش کی تھی وہ مجھے آپ رضی اللہ عنہ سے بہتر آتی تھی، حضرت عمر رضی اللہ عنہ کہنے لگے:۔’’اﷲتعالیٰ کی قسم! اگر میں سمجھ لیتا تو اتنی خوشی مجھے سرخ اونٹو ں کے ملنے سے نہ ہوتی جتنی تمہیں کھانا کھلانے سے ہوتی۔‘‘ 679۔حضرت عمر بن ابی سلمہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ میں ابھی نابالغ اور رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کے زیر کفالت تھا۔ کھانا کھاتے وقت میرا ہاتھ پلیٹ کے چاروں طر ف گھو متا۔مجھے اس طرح دیکھ کر رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :۔’’ برخوردار بسم ا للہ پڑھ کر دائیں ہاتھ سے کھاؤ اور اپنے آگے سے کھاؤ پھر اس کے بعد میرے کھانے کا یہی طریقہ رہا۔ ﴿وضاحت: اگر شروع میں بسم ا للہ پڑھنا بھول جائے تودرمیان میں بسم ا للہ ا ولہ و ا خرہ پڑھ لے نیز بائیں ہاتھ سے شیطان کھاتا ہے اس لئے ہمیں دائیں ہاتھ سے کھانے کا حکم ہے۔(فتح الباری)﴾ 680۔حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ ایک درزی نے رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کو کھانے کی دعوت دی۔رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ میں بھی گیا میں نے دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم پیالہ میں چاروں طرف کدوکے قتلے تلاش کرتے تھے۔ حضرت انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ اسی دن سے کدو مجھے بھی اچھا لگنے لگا۔﴿ وضاحت:ایمان کی یہی نشانی ہے کہ جو چیز بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم پسند فرماتے اسے مسلمان بھی پسند کرے﴾ 681۔حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم جہاں تک ممکن ہو تا پاکی حاصل کرنے میں جوتا پہننے اور کنگھی کرنے میں دا ہنی طرف سے ابتدا کرتے تھے۔ 682حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا جب رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہوئی تو اس وقت ہمیں کھجور اور پانی و ا فر (زیادہ) مقدار میں ملنے لگا تھا....
Flag Counter