Maktaba Wahhabi

191 - 308
594۔حضرت عبداﷲ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ علمائِ یہود میں سے ایک عالم رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور کہنے لگا:’’ اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم ! ہم۔ تورات میں لکھا ہوا پاتے ہیں کہ اﷲ تعالیٰ تمام آسمانوں کو ایک انگلی پر رکھ لیں گے اور ایک پر تمام زمینوں کو اور ایک پر درختوں کو اور ایک پر پانی اور گیلی مٹی کو اور ایک پر دیگر مخلوقات کو ‘‘ اور فرمائیں گے : ’’میں ہی بادشاہ ہوں ‘‘۔ اس پر رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم اس قدر مسکرائے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی کچلیاں کھل گئیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس عالم کی تصدیق کی پھر یہ آیت پڑھی:۔ (ترجمہ) ’’ ان لوگوں نے اﷲتعا لیٰ کی قدر نہ کی جیسا کہ اس کی قدر کرنے کا حق تھا‘‘۔(6:91) 595۔حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہاکہ میں نے رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا کہ اﷲ تعالیٰ زمین کو ایک مٹھی میں لے لیں گے اور آسمانوں کو دائیں ہاتھ میں لپیٹ کر فرمائیں گے: ’’ میں بادشاہ ہوں زمین کے دو سرے بادشاہ کہاں ہیں ؟‘‘ ﴿وضاحت :ایک حدیث میں ہے کہ قیامت کے دن اﷲتعالیٰ آسمانوں کو لپیٹ کر دائیں ہاتھ میں اور زمین کو لپیٹ کر بائیں ہاتھ میں پکڑیں گے اور فرمائیں گے :’’ میں بادشاہ ہوں دنیا کے سخت گیر کہاں ہیں ؟ ‘‘مزید تفصیل کے لئے پڑھیے تفسیر۔39:67 (فتح الباری)﴾ 596۔حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :۔’’جب جہنم والے جہنم میں ڈال دیئے جائیں گے تو جہنم یہی کہتی رہے گی کہ مزید کچھ ہے ؟ یہاں تک کہ اﷲ تعالیٰ اپنا قدم (مبارک) اس پر رکھیں گے تب دوزخ کہے گی :’’ بس، بس‘‘ 597۔حضرت عبداﷲبن قیس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ’’دو جنتیں سونے کی ہیں اور ان کے برتن اور تمام سامان بھی سونے کا ہے اور دو جنتیں چاندی کی ہیں، ان کے برتن اور تمام سامان بھی چاندی کا ہے۔ نیز جنت عدن (جنت کا نام ہے) میں اس کے مکینوں اور ان کے پروردگار کے درمیان صرف جلال کی ایک چادرحائل ہوگی جو اللہ تعالیٰ کے چہرہ
Flag Counter