مرحومین کیسے کسی کی قیامت کے دن مدد کر سکیں گے؟مزید تفصیل کیلئے پڑھیے 26:215 ﴾
519 حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہاکہ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ میرے پاس آئے اس وقت (انصار کی) دو لڑکیاں منیٰ(بقرہ عید)کے دنوں میں گا رہی تھیں دف بجا رہی تھیں اﷲ تعالیٰ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم اپنا کپڑا اوڑھے ہوئے تھے۔ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے انکو ڈانٹا(ان کی آوازسنتے ہی)نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے منہ پرسے کپڑا ہٹایا اور فرمایا ابوبکر رضی اللہ عنہ ! ان کو گانے بجانے دیں (یہ لڑکیاں اچھے اشعار گا رہی تھیں)یہ عید (خوشی) کے دن ہیں اور حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے مزید کہا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم مجھ کو (اپنی پیٹھ کے پیچھے) چھپائے ہوئے تھے اور میں مسجد میں حبشیوں کا کھیل (جنگی تعلیم اور ہتھیاروں کی مشق) دیکھ رہی تھی۔ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے ڈانٹا (مسجد میں یہ کھیل کیسا؟)۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ’’ان کو چھوڑ دو (کھیلنے کیلئے) بنی ا رفد ہ ! تم بے فکر ہو کر کھیلو۔‘‘
﴿ وضاحت: ارفدہ حبشیوں کے جد ا علیٰ کا نام تھا (فتح الباری)﴾
520۔رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’میری اور گذشتہ پیغمبروں کی مثال ایسی ہے جیسے کسی شخص نے ایک گھر بنایا اس کو خوب آراستہ پیراستہ کیا مگر ایک کونے میں ایک اینٹ کی جگہ چھوڑ دی۔ لوگ اس گھر میں پھرتے ہیں تعجب کرتے ہیں (ایسا آراستہ گھر) یہ اینٹ کیوں نہیں لگائی گئی۔ تو وہ اینٹ میں ہوں اور میں خاتم النبین ہوں (عن ابی ہریرہ رضی اللہ عنہ )
﴿ وضاحت: مطلب یہ کہ قصر نبوت آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات سے مکمل ہوا﴾
521 نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی جب وفات ہوئی تو اس وقت آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی عمر 63برس تھی۔
(عن عائشہ رضی اللہ عنہا )﴿ وضاحت: اہل کتاب (یہود اور نصاریٰ) کے ہاں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے جملہ صفات میں سے یہ بھی مشہور تھا کہ آخر الزماں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی عمر 63 برس ہو گی (فتح الباری)﴾
522۔ابوجحیفہ رضی اللہ عنہ نے کہا میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا تھا حضرت حسن رضی اللہ عنہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے مشابہ تھے۔
523۔رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم حسن و جمال میں بھی اور عادات و اخلاق میں بھی سب سے بڑھ کر
|