Maktaba Wahhabi

17 - 292
حرفِ اوّل اَلْحَمْدُلِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ وَالصَّلَاۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ، اَمَّا بَعْدُ! احادیث رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی حفاظت اللہ تعالیٰ نے اپنے ذمہ لی ہے، اس سلسلے میں ائمہ محدثین سے خوب کام لیا، انہوں نے اس کی حفاظت کے لیے اُصول بنائے اور قواعد و ضوابط وضع کیے پھر انہی اصول و ضوابط کو کتب میں مدون کیا گیا اور آج تک ہزاروں کتب اسی موضوع کے متعلق لکھی گئیں اور لکھی جائیں گی۔ ان شاء اللہ تعالیٰ اسی سلسلے کی ایک کڑی ’’تیسیر مصطلح الحدیث ‘‘ بھی ہے، یہ مختصر ہونے کے باوجود طویل مباحث کا احاطہ کیے ہوئی ہے۔ تاہم مدارس اسلامیہ میں شامل نصاب ہے اور دیگر کتب کی نسبت اسے ایک خاص شہرت بھی حاصل ہے۔ عربی میں ہونے کی وجہ سے اُردو طبقہ کے لیے اس سے مستفید ہونا ناممکن تھا تو اب اس کا ترجمہ فوائدو توضیحات کے ساتھ قارئین کے لیے ایک عظیم تحفہ کی شکل میں پیش کیاجا رہا ہے۔ ترجمہ، توضیح اور بہت سے علمی حواشی کی سعادت محترم مولانا آصف نسیم مدنی حفظہ اللہ نے حاصل کی ہے ، اللہ تعالیٰ انہیں ان کے علم و عمل ، قول و فعل اور دینی و دنیاوی ہر کام میں برکت سے نوازے۔ طلباء کے لیے مشقی سوالات کا اہتمام مولانا محمد شکیل عاصم حفظہ اللہ نے کیا ہے ، اللہ تعالیٰ انہیں بھی برکتوں ، خوش نصیبیوں اور سعادتوں سے مالا مال کرے اور کتاب کی تسہیل و نظر ثانی کا کام بندہ عاجز راقم سے اللہ تعالیٰ نے لیا ہے۔ اللہ تعالیٰ شرفِ قبولیت سے نوازے۔ اگر میں اس سارے کام کا اہتمام و التزام اور سعی و کوشش کرنے والے برادر کبیر قابل احترام شخصیت کا ذکر خیر نہ کروں تو ناسپاسی ہو گی، وہ ہیں حافظ ھناد شاکر حفظہ اللہ ، اللہ تعالیٰ ان کی محنتوں ، کوششوں اور منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچائے جن کی ہر وقت یہی کوشش رہی ہے کہ درسی وغیر درسی کتب کو ایسے آسان فہم انداز میں طبع کیا جائے کہ ہر عام و خاص مستفید ہو سکے اور آپ اس کتاب میں دورانِ مطالعہ اس چیز کو محسوس کریں گے۔ اب اس کتاب کے متعلق چند باتیں قارئین کی نذر کرتے ہیں تاکہ کتاب کی اہمیت و افادیت کا اندازہ ہو سکے۔ فاضل مترجم نے اس کتاب میں جن امور کو ملحوظ رکھا ہے ، وہ یہ ہیں : ٭ بے حد آسان اور عام فہم لفظی و با محاورہ ترجمہ ٭ بریکٹوں کی صورت میں عبارت میں تسلسل پیدا کرنے کے لیے وضاحت ٭ مختلف جگہوں پر نقشوں کی صورت میں توضیح ٭ مغلق اور قابلِ وضاحت عبارتوں کی حواشی کی صورت میں تشریح
Flag Counter