Maktaba Wahhabi

90 - 169
دوسری صورت: راوی کے پاس کسی سند کے ساتھ متن موجود ہے البتہ اسی متن کا کچھ حصہ اس کے پاس دوسری سند سے ہے تو وہ پورے متن کو پہلی سند کے ساتھ بیان کر دے۔ تیسری صورت: راوی نے کوئی حدیث اپنے استاد سے سنی مگر اس کا کچھ حصہ اس سے بالواسطہ سنا لیکن پھر وہ اس مکمل حدیث کو واسطہ گرا کر بیان کر دیتا ہے۔ چوتھی صورت: راوی نے ایک گروہ سے حدیث سنی جن کا اس کی سند میں اختلاف ہے تو وہ ان سب سے بغیر ان کا اختلاف واضح کیے اتفاقی طور پر بیان کر دیتا ہے۔ ٭٭٭
Flag Counter