Maktaba Wahhabi

159 - 169
تیم کے ساتھ معاہدہ کرنے کی وجہ سے ان کی موالی بن گئی تھی۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ ان کے دادا مالک بن ابی عامر، طلحہ بن عبداللہ التیمی کے مزدور تھے۔ اسے غور سے سمجھنا اور پکڑنا کہ مولیٰ اعلیٰ یعنی آزاد کرنے والا جس کے ساتھ معاہدہ کیا گیا اور جس کے ہاتھ پر کوئی دوسرا مسلمان ہو، کے درمیان اور مولیٰ اسفل یعنی آزاد کیا گیا معاہدہ کرنے والا اور دوسرے کے ہاتھ پر مسلمان ہونے والے کے مابین لفظ مولیٰ مشترک ہے۔ رواۃ میں سے موالی اور ان کے بہن بھائیوں کی معرفت کے فوائد میں سے متعدد افراد کو ایک خیال کرنے کے التباس سے بے خوفی اور سلامتی ہے یا غیر بھائی کو والد کے نام میں اشتراک کی وجہ سے بھائی خیال کرنے کے التباس سے محفوظ رہنا ہے مثلاً عبداللہ بن دینار اور عمرو بن دینار ہیں یہ دونوں ایک ہی طبقہ کے راوی ہیں اور بھائی نہیں۔ ٭٭٭
Flag Counter