۳:جن کے دل میں دینار کے برابر ایمان ہوگا
۴:جن کے دل میں نصف دینار کے برابر ایمان ہوگا
۵:جن کے دل میں جو کے برابر ایمان ہوگا
۶:جن کے دل میں گندم کے برابر ایمان ہو گا
۷:جن کے دل میں سرسوں کے دانے کے برابر ایمان ہوگا
۸:جن کے دل میں رائی کے دانے برابر ایمان ہوگا ۔
یہ آخری درجہ ہوگا بالآخر بدیوں کی سزا پاکر جنت مین پہنچ جائیں گے تو ثابت ہوا ایمان مرکب ہے الایمان یزید و ینقص یہی بخاری کی پہلی اور آخری حدیث کا مرکزی نقطہ ہے ۔اللھم اغفرلنا وللمومنین وارفع درجتھنم ف المھدیین آمین اللھم وفقنا لما تحب و ترضی ۔
(اس سے معلوم ہوا کہ طلبا و علما کو بڑے شیوخ کی اہم باتین نوٹ کرنی چاہئے اور انھیں محفوظ کر کے رکھنا چاہئے)
کتاب تصنیف کرنے کا طریقہ:
ابو عثمان حیری کہتے ہیں :’’ امام ابن خزیمہ نے ہمیں بتایا جب میں کوئی کتاب تصنیف کرنا چاہتا تو پہلے نماز میں مصروف ہوتا پھر دعاء استخارہ کرتا ۔ اطمینان قلب حاصل ہونے پر لکھنا شروع کردیتا تھا۔‘‘
امام بخاری رحمہ اللہ نے جب صحیح بخاری تصنیف کی تو کتنے اہتمام سے لکھی اور طریق کار کی تفصیل سیر ت امام بخاری میں دیکھی جا سکتی ہے۔
محترم حافظ صلاح الدین یوسف حفظہ اللہ طلبہ کو درس میں یہ نصیحت اکثر کرتے رہتے ہیں کہ کتاب لکھنے سے پہلے اتنا مطالعہ کیا جائے کہ علم منہ سے باہر آنے لگے ۔
|