مؤرخ العصرپروفیسرالشیخ محمد یٰسین ظفر حفظہ اللہ : (پرنسپل جامعہ سلفیہ فیصل آباد)
مجھے حافظ ارشد قصوری حفظہ اللہ نے بتا یا کہ میں یٰسین ظفر صاحب کے ساتھ گاڑی میں سفر کر رہا تھا اور وہاں میرے اور شیخ صاحب کے سوا کوئی بھی نہیں تھا تو میں نے شیخ صاحب سے کہا کہ کوئی نصیحت فرمائیں تو حضرت استاد محترم نے فرمایا : اللہ تم کو سب کچھ دے جب تم میں یہ چیزیں ہوں گی ۔
۱: لوگو ں کی جیبوں کی طرف نہ دیکھو۔
۲۔ اللہ تعالیٰ کی رضا پر راضی رہو۔
۳۔ عاجزی اختیار کرو کیونکہ’’ من تواضع للہ رفعہ اللہ ‘‘ جو شخص اللہ کے لئے عاجزی اختیار کرتا ہے اللہ تعالیٰ اسے بلند فرماتاہے۔
شیخنا الامام المحدث المدقق الحافظ محمد شریف بن فتح محمد حفظہ اللہ مدیر مرکز التربیۃ الاسلامیہ کی نصیحتیں :
طلبا کو دل لگا کر پڑھنا چاہئے ۔
علوم و فنون میں مہارت تامہ حاصل کرنی چاہئے۔
تصنیف و تحقیق کے میدان میں بہت کام کی ضرورت ہے اس میں آگے آئیں ۔
اہل علم کا بھر پور طریقے سے احترام کریں ۔
اپنے آپ کو ضایع نہ کریں جہاں دین کو زیادہ فائدہ ہے وہاں بیٹھ کر کام کریں ۔
اللہ تعالیٰ پر توکل کرتے ہوئے مشنری قسم کے افراد بن کر کام کریں اللہ تعالیٰ خود بخود راہیں ہموار کرتے جاتے ہیں ۔
|