گزارو۔محترم عبد العزیز علوی صاحب فرمانے لگے کہ ’’مطالعہ قرآن ‘‘ آج بھی میرے پاس موجود ہے اس میں یہ نصیحت لکھی ہوئی ہے۔
مولانا عبد الحنان زاہد حفظہ اللہ (مفتی جامعہ سلفیہ فیصل آباد):
مجھے حافظ ارشد قصوری حفظہ اللہ(مدرس جامعہ سلفیہ فیصل آباد)نے بتایا کہ استاد محترم مفتی صاحب شاگردوں کو یہ اکثر نصیحت کیا کرتے ہیں کہ بزرگ علما کی زیارت کیا کروکیو نکہ ان کی گفتگو علوم کا نچوڑ ہوتی ہے ۔‘‘
اور یہ بھی نصیحت کرتے رہتے ہیں :’’ آدمی کو قناعت پسند ہونا چاہئے جتنا اللہ دے اس پر راضی رہنا چاہیے۔‘‘
مولانا عتیق اللہ سلفی حفظہ اللہ :(مدیر مرکز الدعوۃ السلفیۃ ستیانہ بنگلہ فیصل آباد)
مجھے مولا نا عبد اللہ یوسف رنگپوری حفظہ اللہ(مدرس مرکز الدعوۃ السلفیۃ ستیانہ بنگلہ) نے بتایا کہ استاد محترم مولانا عتیق اللہ سلفی حٖظہ اللہ شاگردوں کو اکثر یہ نصیحت کرتے رہتے ہیں :
۱۔ پوری زندگی عبادات میں محنت کرو جس طرح روپے پیسے کا حساب کرتے ہو اسی طرح عبادات کرتے ہوئے نیکیوں کا بھی حساب لگاؤمثلاََایک دن میں بارہ رکعتیں نفل پڑھنے سے جنّت میں ایک محل تیار ہوتا ہے تو ایک مہینے میں تیس محل تیار ہوں گے۔ ان شاء اللہ۔
۲۔ اس طرح عبادت کرو کہ تمہیں لذت آئے۔
کچھ باتیں راقم الحروف نے ان سے خود سنی ہیں مثلاََ:
۳۔ مسواک کا ہر نماز کے ساتھ اہتمام کرو۔
۴۔ نماز تہجد کا با قاعدگی سے اہتمام کرو۔
|