Maktaba Wahhabi

156 - 158
امرد( بے ریش لڑکا)کو دیکھنا : یہ بھی ایک نصیحت ہے کہ طلبا آپس میں چھوٹے لڑکو ں سے زیادہ تعلقات نہ رکھیں کیونکہ انسان برائی میں ملوث ہوجاتا ہے اور پھر یہ چیز علم کے لئے مانع بن جاتی ہے اس کی کئی مثالیں ہمارے سامنے ہیں ،اللہ تعالیٰ ہمیں اس بری حرکت سے محفوظ فرمائے آمین ۔ میاں محمد جمیل ایم اے کنوینیر تحریک دعوت توحید پاکستان کی نصیحت : ہمیں میاں عبداللہ سریسرہٹھاڑ نے بتایا جب اکیڈمی لاہور سے فارغ ہوئے تو میاں صاحب نے نصیحت کی کہ آپ کا ظاہر اور باطن کو ایک ہونا چاہیے ،قول اور فعل میں کبھی تضاد نہ آنے دیں سچائی اور خود داری کا دامن آپ کا طرہ امتیاز ہونا چاہیے ۔
Flag Counter