Maktaba Wahhabi

131 - 158
علماء فارغ ہوتے ہیں مگر ان میں مدرس ، مبلغ، مصنف اور ثقہ عالم دین صرف چند ایک ہوتے ہیں ۔اس کا تجزیہ ہر وہ آدمی کر سکتا ہے جس کا اس لائن سے تعلق ہے۔ ناکامی کی وجوہات: راقم کی نظر میں اس کی کچھ بنیادی وجوہات ہیں جن کی ہم ضروری تفصیل پیش کئے دیتے ہیں ۔ تربیت کا فقدان: معلم پر یہ اوّلین فریضہ ہے کہ وہ آنے والے نئے طالب علم کی تربیت کرے اور اس کا یہ ذہن بنا دے کہ قرآن و حدیث کا علم حاصل کرنا اس وقت تک ممکن نہیں ہے جب تک آپ متقی نہ بنیں گے کسی امام نے کہا :’’ ما فقہ قوم لم یبلغواا لتقی ‘‘ وہ قوم کبھی علم حاصل نہیں کر سکتی جو متقی نہ ہو۔ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے :’’اتقو اللّٰہ ویعلمکم اللہ ‘‘ تم اللہ سے ڈر جاؤ وہ تمہیں علم سکھلا دے گا۔پھر یہ بار بار یاد دہانی کرائی جائے ہفتے میں ایک دن ضرور طلبا سے تربیتی نشست کی جائے دل کی اصلاح پر زور دیا جائے کہ اگر آپ کے دل میں برے پروگرام ہوئے تو آپ علم سے محروم ہو جائیں گے ۔ حصول علم کے لئے دل کی صفائی شرط ہے ۔ معلم جب بھی شاگرد میں کوئی عملی کوتاہی محسوس کرے تو ایک باپ کی طرح خیر خواہی کا جذبہ لے کر اس بچے کو حکیمانہ انداز میں تنہائی میں سمجھائے اگر اس کے سامنے استاد کورونا بھی پڑے تاکہ وہ طالب علم سمجھے کہ میرا استاد میرا کتنا خیر خواہ ہے؟ تزکیہ نفس پر مشتمل کتب کا مطالعہ کرنے کا حکم دے مثلاََ فلاح کی راہیں ، آفات ِ نظر اور ان کا علاج از شیخنا ارشاد الحق الاثری حفظہ اللہ ، الفوائد از شیخنا امین اللہ پشاوری حفطہ اللہ ، مدارج السالکین محدث العصر۔ ( الزہد لامام احمد رحمہ اللّٰہ وغیرہ۔)
Flag Counter