Maktaba Wahhabi

169 - 158
دارہے ؟ محمد اسحاق شیخ الحدیث کی مسند تک کیسے پہنچے ؟ شیخ الحدیث محمد اسحاق حسینوی لاہوری رحمہ اللہ لکھتے ہیں :اور آپ مجھے پڑھانے کے لئے بھیج رہے ہیں میں نے اپنے لئے دو منصوبے سوچ لئے ہیں اور ان کے لئے کام بھی شروع کر دیا ہے پہلا منصوبہ تو یہ ہے کہ میں نے مولوی فاضل کرنا ہے اب بی اے تک انگریزی میں امتحان دے کر بی اے کرلوں گا پھر کسی کالج میں لیکچرار کی ملازمت مل سکتی ہے میں نے اس کی تیاری کے لئے میٹرک کی ایک کتاب بھی خرید لی ہے اور تیاری شروع کر دی ہے ۔دوسرا منصوبہ یہ کہ طب یونانی کا کوئی امتحان دے کر گاوں یا شہر میں بیٹھ کر طبابت کرلوں اللہ تعالیٰ مسبب الاسباب ہے کوئی معاش کا بہانہ بنا دے گا ؟مجھے تو آپ معذور ہی سمجھئے کسی اور آدمی کا انتظام کیجئے مولانا(عطاء اللہ حنیف(میری یہ گزارش سن کر ناراض ہو گئے اور کہنے لگے تمہیں اس لئے دین پڑھایا ہے اور تم پر محنت کی ہے کہ انگریزی کی خدمت کرو گے یا طب پڑھ کر طبابت کرو گے یہ کام سب دنیا کرتی ہے علم دین کی خدمت کرنے والے لوگ نہیں ملتے بس اب ایک ہی بات ہے اب اپنے یہ منصوبے چھوڑو اور اوڈاں والا جانے کے لئے تیار ہوجائے ،میں نے کہا :میں ایک لکڑی کو پڑھاتا ہوں اس کا امتحان ہونے ہی والا ہے فرمانے لگے اس کو چھوڑو وہ بھی دنیا کے لئے مولوی فاضل کررہی ہے ،اس کا بھی خدا حافظ ہے ،بس زیادہ باتیں نہ بناؤ میں زیادہ باتیں سننے کے لئے تیار نہیں ہوں ،چونکہ میں نے تجربہ کیا ہوا تھا کہ مولانا کے مشورے پر عمل کرنا میرے لئے بہت مفید رہتا تھا اس لئے میں نے ان کے سامنے ہتھیار ڈال دئیے اور کہہ دیا کہ جس طرح آپ کہتے ہیں میں تیار ہوإ مولانا خوش ہو کر بولے بس اوڈاں والا جانا ہے اور محنت اور دیانت داری کے ساتھ کام کرو اللہ تعالیٰ برکت عطافرمائے گا۔(خاص نمبر ہفت روزہ الاعتصام لاہور بیاد
Flag Counter