Maktaba Wahhabi

111 - 158
محدث العصر محقق دوراں شیخنا الامام ارشاد الحق حفظہ اللہ :مدیر ادراۃ العلوم الاثریہ فیصل آباد کی نصیحتیں : ہمیں ہمارے استاد محترم شیخ ارشاد الحق اثری حفظہ اللہ یہ نصیحت کیا کرتے تھے جبکہ تم اتنا مطالعہ کرو کہ علم باہر آنا شروع ہوجائے۔ کبھی فرماتے ہیں کہ مطالعہ کیا کرو کیونکہ مطالعہ کرنے سے آدمی جو ان نظر آتا ہے۔ اور دوران تدریس شیخ محترم نے کئی بار نصیحت کی کہ اعتدال کو لازم پکڑیں ۔ مولانا عبد اللہ امجد چھتوی حفظہ اللہ :(شیخ الحدیث مرکز الدعوۃ السلفیۃ ستیانہ بنگلہ فیصل آباد): مجھے مولانا عبد اللہ یوسف حفظہ اللہ( مدرس مرکز الدعوۃ السلفیۃ ستیانہ بنگلہ( نے بتایا کہ ہم مرکز الدعوۃ السلفیۃ ستیانہ بنگلہ سے فارغ ہوئے تو ہم نے استاد محترم چھتوی صاحب حفظہ اللہ سے کہا :ہمیں کوئی نصیحت کیجئے تو انھوں نے فرمایا : ۱۔ کبھی مترجم کتاب سامنے رکھ کر طلبا کو پڑھا نا نہیں ۔ ۲۔ اپنی خدمت پر آمرد( وہ لڑکا جس کو ابھی داڑھی نہ آئی( کو مامور نہیں کرنا ۔‘‘ راقم کہتا ہے :سکول ،کالجز وغیرہ کی صورت حال کافی پریشان کن ہے اس میں کسی قسم کی نرمی برتنا نقصان کا سودہ ہے الرٹ رہنے اور کڑی نظر کی ضرورت ہے اگر کسی کے متعلق اس طرح کی شکایت پہنچے تو فورا اس کا ازالہ کیا جائے ،نا کہ پردہ دری سے کا م لیا جائے اور اس کو کڑی سے کڑی سزا دے کر ادارہ سے فارغ کیا جائے ورنہ ادارے اجڑ جاتے ہیں اللہ تعالیٰ کی لعنت برستی ہے ان اداروں پر جہاں اللہ تعالیٰ کی حدود پامال ہوں ایسے شخص کو عبرت کا نشانہ بنا دینا چاہئے ۔
Flag Counter