Maktaba Wahhabi

126 - 158
فضیلۃ الشیخ محمد یوسف قصوری حفظہ اللہ شیخ الحدیث مرکز امام بخاری گندھیاں اوتاڑ قصور کی نصیحتیں ۔ النحوالوافی کو لازم پکڑیں میں نے اس سے اچھی کتاب نحو میں کوئی نہیں دیکھی ۔اس کتاب کے مطالعہ سے ہی مجھ میں انقلاب برپا ہوا۔ طلبا کو گرائمر میں بہت پختہ ہونا چاہئے ۔ مجھے شیخ مجیب الرحمن حفظہ اللہ(مدرس جامعہ بدر الہدی واھنڈو)نے بتایا کہ شیخ محترم نے فرمایا :’’طلبا کو خرچ کرنے والا بننا چاہئے نہ کہ لینے والا تاکہ دین کا کام اخلاص سے کیا جائے نہ کہ لالچ کے ساتھ‘‘ ۔ مولا نا قاری محمد ادریس ثاقب حفظہ اللہ(مدیر جامعہ امام بخاری اہلحدیث گندھیاں اوتاڑ قصور)کی نصیحتیں محترم قاری ادریس صاحب طلباکو گاہے بگاہے نصیحتیں کرتے رہتے ہیں جو راقم نے خود سنی ہیں(اللہ تعالیٰ توفیق خاص سے راقم ناچیز کو قاری صاحب کے مدرسے میں شعبہ درس نظامی کا پہلا استاد ہونے کا شرف حاصل ہے اور عرصہ آٹھ سال وہاں ہی تدریس کی پھر استاد محترم شیخ شریف حفظہ اللہ نے دارالحدیث راجووال تبادلہ کردیا) ۔ وہ درج ذیل ہیں ۔ ۱۔ اپنا کردارصاف رکھو تاکہ تم دین کی تبلیغ کر سکو ورنہ تم دین کی تبلیغ نہ کر سکو گے۔ ۲۔ آپس میں بھائی بھائی بن کر رہو۔
Flag Counter