عام کردو۔دین اسلام کے دشمن قرآن و حدیث کی تعلیمات کو عام نہیں کرنے دیتے تم پوری دنیا میں قرآن و حدیث کو عام کردو۔‘‘
فائدہ:میاں نزیر حسین محدث دہلوی رحمہ اللہ کے حالات زندگی کا ضرور مطالعہ کیا جائے ان میں بہت ساری نصیحتیں ملتی ہیں ۔
شیخ سیف اللہ منصور رحمہ اللہ کی نصیحت :
مجھے عطاء الرحمن طالب حفظہ اللہ نے بیان کیا کہ مجھے سوڈیوال ،قصور میں پروگرام میں جانے کا اتفاق ہوا محترم سیف اللہ منصور رحمہ اللہ پہلے ہی تشریف لا چکے تھے لیکن تقریر کی باری میری پہلے آگئی تو میں نے سچ کی فضیلت پر چھ احادیث مع متن و ترجمہ تقریر کی اس سے وہ بہت زیادہ متاثر ہوئے اور مجھے پوچھنے لگے کہ کس جامعہ سے پڑھے ہو ئے میں نے کہا کہ کسی بھی مدرسہ سے پڑھا ہوا نہیں ہوں صرف ذاتی مطالعہ ہے اس پر انھوں نے مجھے نصیحت کی کہ :آپ نے بڑے دور دراز کے سفر طے کرنے ہیں اس لئے آپ کسی جامعہ سے باقاعدہ پڑھ لیں وہ بہت بہتر ہوگا پھر محنت سے پڑھنا ہے خانہ پوری نہیں کرنی،دل لگا کر پڑھنا ہے ۔یہ مدرسوں کے بگھوڑوں خطبا کے لئے قیمتی نصیحت ہے کہ مبلغ بننے سے پہلے کچھ پڑھ تو لیں ۔
شیخ الحدیث عبداللہ رفیق حفظہ اللہ کی نصیحت:
مجھے عطاء الرحمن طالب حفظہ اللہ نے بیان کیا کہ استاد محترم شیخ عبداللہ رفیق حفظہ اللہ ایک دن طلبا کو نصیحتیں کر رہے تھے ایک زبردست نصیحت یہ کی کہ :مدارس کے طلبا کی دوستی ایک دائرے میں محدود ہونی چاہئے یہ مت سمجھیں کہ یہ دوستی عمر بھر کی ہے میری زندگی کا تجربہ ہے کہ مدارس کے طلبا کی دوستی مدرسے کے گیٹ تک ہوتی ہے ،باہر نکلنے کے بعد پہچان کم ہی رہ جاتی ہے اس لئے دل لگا کر پڑھیں دوستیوں کے پیچھے مت پڑیں ۔
|