Maktaba Wahhabi

125 - 158
پروفیسر نجیب اللہ طارق حفظہ اللہ مدرس جامعہ سلفیہ فیصل آباد کی نصیحتیں : دین کے لئے سب کچھ قربا ن کر د یں تاکہ دین غالب ہو سکے ،اے طلبا کام کریں میرا مال ،میری جان ،بس کچھ آپ کے لئے حاضر ہے ۔ سلفی علما کے قلم کو زنگ آگیا ہے ،اس کو دور کریں قلم کو لازم پکڑیں ۔ مدارس کا نظام تعلیم نیچے جا رہاہے اس کو اوپر کریں ۔ بعض گمراہ فرقے قرآن مجید پر بہت زیادہ محنت کررہے ،سلفیوں کا بھی اس پر کام کرنا چاہئے تاکہ قرآن مجید کا حقیقی پیغام علمااور عامی لوگوں کو ملے،اسی لئے اعراب القرآن کے نام سے ہم نے ایک تص تصنیفی سلسلہ شروع کیا ہوا ہے۔ راقم کو شیخ کی چند نصیحتیں شیخ آصف سلفی حفظہ اللہ کے ذریعے ملی ہیں ۔ لیکن شیخ کی نصیحتوں پر ایک مستقل کتاب لکھی جا سکتی ہے ،کیونکہ وہ انقلابی انسان ہیں ۔ استاد محترم علامہ غلام مصطفیٰ ظہیر امن پوری حفظہ اللہ :(مدیر السنہ جہلم)کی نصیحتیں مجھے حافظ ابو یحی نورپوری حفظہ اللہ نے بتایا کہ مجھے استاد محترم علامہ غلام مصطفیٰ ظہیر امن پوری حفظہ اللہ نے نصیحت کی کہ کبھی دنیا کے پیچھے نہیں بھاگنا ۔ میری موجودگی میں مولا نا ریاض عاقب اثری(مدرس مرکز ابن القاسم ، ملتان) نے شیخ صاحب سے کہا کہ مجھے کوئی نصیحت کیجئے تو آپ نے فرمایا :’’ اپنے ہاتھ اور زبان سے کسی کو تکلیف نہ دو۔‘‘
Flag Counter