ناکام طالب علم کی سوچ :
٭ استاد کی نظروں میں میرا مقام بنے۔
٭ استاد کو قریب کرنا چاہیے تا کہ کل کو میرا دفاع کرے ۔
٭ استاد کی خدمت کروں تاکہ کل کو مجھ پہ سختی نہ کرے ۔
٭ استاد کی چاپلوسی کرنے کے لئے۔
٭ دیگر اساتذہ کی رپورٹوں سے آگاہ کرنے کے لئے ۔
٭ ادارہ میں پارٹی بازی بتانے کے لئے ۔
٭ ادارہ کی انتظامیہ کے خلاف گفت و شنید کرنے کے لئے۔
٭ امتحان میں استاد سے سوالات کی مدد لینے کے لئے ۔
٭ اپنے مخالف طلبہ کو دکھانے کے لئے کہ دیکھو میرا استاد کے ہاں کتنا مقام ہے۔
ایک اچھے طالب علم کی سوچ :
٭ استاد میرے لئے دعا کردے ۔
٭ اللہ مجھ سے راضی ہو جائے ۔
٭ اچھی صفات اپنا لو ں ۔
٭ استاد سے پند ونصائح حاصل کر لوں ۔
٭ علم حاصل کرنے میں کامیاب ہوجاؤں ۔وغیرہ وغیرہ
|