کلاس وقت پر آنا ہے۔
ٹوپی سر پر ہمیشہ رکھنی ۔؎
فضول نہیں بولنا ۔
اہل علم کا احترم کرنا ہے ۔
اسحاق حسینوی رحمہ اللہ نے اپنے استاد محترم عطاء اللہ حنیف بھوجیانی رحمہ اللہ کے حالات پر ایک مفصل مضمون لکھا جو الاعتصام کے عطاء اللہ حنیف رحمہ اللہ خاص نمبر میں موجود ہے اس مضمون میں بہت ہی نصیحتیں ہیں ہر طالب علم کو اس کا مطالعہ ضرور کرنا چاہیے ۔
علامہ احسان الہی ظہیر شہید رحمہ اللہ کی نصیحت
ہمیں حاجی ثناء اللہ حفظہ اللہ(صدر دارالفلاح قصور)نے بتایا کہ میں علامہ صاحب کے ایک میٹنگ میں شریک تھا تو علامہ صاحب نے نصیحت کی کہ مخالفت سے گھبرانا نہیں بس مسلسل اپنا کام کرنا ہے جس نے مخالفت سے ڈرنا وہ اپنے گھر بیٹھ جائے۔
مولانا میاں اسماعیل سلفی حفظہ اللہ سٹی قصورکی نصیحت:
سلفی صاحب نے علما ء کرام کے متعلق نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ علماء آپس میں بھائی بھائی بن جائیں اورایک دوسرے پر اعتماد کریں ۔
اور اساتذہ طلبہ کو سلف کے واقعات سنایا کریں اس سے طلبہ میں شوق و ذوق پیدا ہوتا ہے۔
نیز کہا کہ مجھے بابا یوسف راجووالوی ،محمد یحیی عزیز میر محمدی اور محی الدین لکھوی رحمہ اللہ تینوں کی اچھی صحبت ملی یہ تینوں بزرگ نماز پر بہت زور دیتے تھے اور تہجد کی ہمیشہ نصیحت کرتے رہے ۔
|